سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 751 of 900

سیر روحانی — Page 751

۷۵۱ ہیں۔اب میں کروں تو کیا کروں۔پھر میں نے بتایا ہے کہ یہ لنگر انسانوں سے اسلام میں جانوروں کے حقوق کا تحفظ لے کر جانوروں تک کے کام آتا ہے۔بادشاہی لنگر تو بمشکل انسانوں کو کھانا دے سکتے ہیں۔مگر یہ لنگر انسانوں اور پرندوں سب کو نفع پہنچا رہا ہے اور قیامت تک نفع پہنچائے گا۔قیامت تک نفع پہنچانے کی ایک مثال یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ دیکھا کہ کسی صحابی نے فاختہ کا ایک بچہ پکڑ لیا ہے اور وہ فاختہ بیقراری سے ادھر اُدھر اُڑ رہی ہے۔آپ نے اُسے فرمایا یا درکھو! کبھی کسی جانور کو اُس کے بچہ کے ذریعہ سے دُکھ نہ دو۔جس طرح انسان کی ماں کو دُکھ پہنچتا ہے اُسی طرح جانور کی ماں کو بھی دُکھ پہنچتا ہے۔پس کسی جانور کو اُس کے بچے کی وجہ سے دُکھ نہ دو۔۲۵ تو دیکھو وہ جو حق لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ فرمایا تھا خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کی تصدیق کر دی اور قیامت تک کے لئے حکم دے دیا کہ جانوروں سے بھی حسن سلوک کرو۔اب جو اس کی خلاف ورزی کریگا وہ محمد رسول اللہ کا مخالف ہو کر کریگا۔ورنہ محمد رسول اللہ کا کامل متبع کبھی ایسا نہیں کریگا کہ کسی فاختہ یا کبوتر کا انڈہ لے کر چلا جائے اور وہ پرندہ تڑپتا پھرے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسی بچے کے ذریعہ سے اُسکی ماں کو دُکھ نہ پہنچا ؤ ، اب یہ قیامت تک کیلئے احسان ہے۔کیونکہ محمد رسول اللہ کی اُمت کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وہ قیامت تک زندہ رہے گی اور جب وہ قیامت تک زندہ رہے گی تو جانوروں پر احسان یا شرم وحیا کی وجہ سے سوال نہ کرنے والوں پر جو احسان کرنے کا حکم ہے یہ بھی قیامت تک چلے گا۔غرض دنیا کے بادشاہوں کے لنگر تو ختم ہو گئے کوئی دوسو سال تک رہا ، کوئی سو سال رہا، کوئی پچاس سال رہا، کوئی میں سال رہا مگر محمد رسول اللہ کا لنگر ساڑھے تیرہ سو سال سے چل رہا ہے اور قرآن کہتا ہے کہ قیامت تک چلے گا پس اس لنگر کی مثال دُنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتی۔اسی طرح سورہ کوثر میں جس لنگر کی خبر دی جماعت احمدیہ کالنگر بھی ہمیشہ جاری رہے گا گئی تھی اُس میں کوثر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل متبع مسیح موعود مراد تھا۔چنانچہ اس کا لنگر دیکھ لو آج تک جاری ہے۔اس جلسہ پر آنے والے بھی فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور سارا سال بھی لنگر جاری رہتا ہے۔پس مبارک ہو کہ آپ سب لوگوں کو اس موعود لنگر سے فائدہ اُٹھانے کا موقع ملا ہے۔مجھے یاد ہے