سیر روحانی — Page 728
۷۲۸ تھے اور کجا یہ محمد رسول اللہ کا باغ جس کا ذکر میں آج ۱۹۵۶ء میں کر رہا ہوں۔ان دونوں کا مقابلہ کر کے بے اختیار مُنہ سے نکلتا ہے۔اَللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔بڑی برکت والا ہے ہمارا خدا جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا انسان بھیجا جس نے قیامت تک کے لئے دنیا کی ہدایت کا بیڑا اُٹھا لیا۔پھر بڑی برکت والا ہے وہ خدا جس نے مسیح موعود جیسا غلام محمد رسول اللہ کو دیا جس نے محمد رسول اللہ کا باغ جب اُجڑ کے کھیتی بنے لگا تھا پھر اس کو باغ کی شکل میں تبدیل کر دیا۔اور اُس کے پودوں کو دنیا کے کناروں تک پھیلا دیا تا کہ وہ ہر ملک میں جائیں ، ہر قوم میں جائیں، ہر جگہ پر جا کے وہاں کے عیسی کے باغ کے پودوں کو نکال نکال کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگائیں اور موسی کے باغ کے پودوں کو اُکھیڑ اکھیڑ کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگائیں، یہاں تک کہ دنیا کے چپے چپے میں محمد رسول اللہ کا باغ لگ جائے اور نہ عیسی کا باغ رہے نہ موسٰی کا باغ رہے ، وہ ساری اُجاڑ بستیاں بن جائیں۔آباد بستی اور ہرا باغ صرف محمد رسول اللہ کا ہو جو قیامت تک چلتا چلا جائے۔الذاريات :۵۰ الاخلاص : ۴ سے پتکوں : - پتک - کتاب - صحیفہ - فیروز اللغات اردوصفحه ۶۹۶ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء مسلم کتاب الفضائل باب وجوب امتثال مَا قَالَهُ شرعًا حدیث نمبر ۶۱۲۶ صفحه ١٠٣٩ مطبوع الرياض الطبعة الثانية ابريل ۲۰۰۰ء ٹین (TIN) ایک سفید نرم دھات۔فیروز اللغات اردوصفحه ۴۳۵ مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ۲۰۱۰ء الرحمن : ۴۷ ك البقرة :٢٠٢ الم نشرح : ٧،٦ الانعام :٢ ١٠ البقرة :٨٣،٨٢ لل الرعد : ١٢ التوبة :٧٢ الحج :٢٠ يونس : ١٠ ها الكهف : ١٠٨ الرحمن : ۵۵ كل سبا :١٧ الكهف :۳۴،۳۳ 19 الانبياء :٧٩