سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 643 of 900

سیر روحانی — Page 643

۶۴۳ لئے ناجائز تھا وہ بھی اس کے سامنے بیان کر دیا گیا۔غرض عمر بھر کا کچا چٹھا سامنے آ گیا۔اسی طرح فرماتا ہے يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمُ الْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ اُس دن ہم کچھ اور بھی گواہیاں لیں گے۔زبانوں کی گواہی يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمُ الْسِنَتُهُمُ۔اُس دن ان کی زبانیں بھی گواہی دیں گی زبان پر ریکارڈ کی سوئی رکھ دی جائیگی اور زبان بولنا شروع کرے گی کہ فلاں دن اس نے خدا کو گالی دی، فلاں دن نبیوں کو گالی دی، فلاں دن اپنے ہمسائے کو گالی دی۔فلاں دن بیوی کو گالی دی ، فلاں دن بیٹے کو گالی دی، فلاں دن فلاں کو گالی دی۔فلاں دن حرام کا مال چکھا اور فلاں دن اس نے فلاں کام کیا یہ سارے کا سارا ریکارڈ زبان بیان کرنا شروع کر دیگی۔ہاتھوں کی گواہی وَاَيْدِيهِم۔پھر ہاتھوں پر سوئی رکھی جائیگی اور ہاتھ بولنا شروع کریں گے کہ فلاں دن فلاں کو مارا، فلاں دن فلاں کو مارا۔فلاں دن اُن کا یوں مال اُٹھایا غرض یہ سارے کام ہاتھ بیان کریں گے۔یاؤں کی گواہی وَاَرْجُلُهُمْ۔پھر پیر بیان کرنے شروع کر دیں گے کہ فلاں دن رات کے وقت فلاں کے گھر سیندھ لگانے کے لئے یا فلاں مال اُٹھانے کے لئے یا اُس کو قتل کرنے کے لئے یا اور کوئی نقصان پہنچانے کے لئے گیا۔غرض کا نوں آنکھوں اور چڑوں کے علاوہ زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں بھی اپنے اپنے حصہ کے ریکارڈ سنائیں گے۔ظاہر ہے کہ اس کے بعد کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کہتے ہیں ” گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے جب اپنے ہاتھ گواہی دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ یہ کچھ کیا تھا، اپنے پیر گواہی دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ یہ کچھ کیا تھا، اپنی آنکھیں گواہی دے رہی ہیں کہ ہم نے یہ کچھ کیا تھا، اپنے کان گواہی دے رہے ہیں کہ ہم نے یہ کچھ سنا تھا، اپنی زبان گواہی دے رہی ہے کہ ہم نے یہ کچھ کہا تھا اور یہ کچھ چکھا تھا تو اب وہ بیچارے پولیس مین کو کس طرح کہیں گے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے۔جو کچھ پولیس مین نے کہا تھا جب آنکھوں نے بھی اُس کے ساتھ گواہی دی، جب کانوں اور ہاتھوں وغیرہ نے بھی اس کے ساتھ گواہی دی تو ڈائری نولیس کی جان میں جان آگئی اور اُس نے کہا کہ کروڑوں آدمیوں کے سامنے مجھے جھوٹا بنایا گیا تھا اب میری براءت ہو گئی کہ