سیر روحانی — Page 642
۶۴۲ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ۔فرمائے گا، ٹھہرو! دوزخ میں داخل کرنے سے پہلے ہم اتمام حجت کر دیں۔اے کا نو! بتاؤ تم کیا گواہی دیتے ہو؟ اس پر فرشتوں نے الزام لگایا ہے کہ اس نے غیبت سنی تھی ، تم کیا کہتے ہو۔کانوں کی گواہی اس پر یکدم وہ الہی روحانی سُوئی کان کے پردوں پر رکھی گئی اور کان میں سے آواز آنی شروع ہوئی کہ فلاں دن فلاں شخص کی اس نے غیبت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بڑا بے ایمان ہے، بدمعاش ہے، جھوٹا ہے ، فریبی ہے۔فلاں وقت فلاں گھڑی ، فلاں دن اور فلاں سال اس کے سامنے فلاں شخص نے آ کر یہ کہا تھا کہ خدا ایک نہیں ہے خدا کے شریک بھی ہیں اور اس نے کہا تھا کہ آپ ٹھیک فرماتے ہیں اور یہ بات ہم نے سنی۔اسی طرح یہ ساری باتیں کہ فلاں کو گالیاں دی گئیں اور اس نے سنہیں ، فلاں کی چغلی کی گئی اور اس نے سنی، فلاں پر جھوٹا اتہام لگایا گیا اور اس نے سنا، فلاں شرک کیا گیا اور اس نے سنا۔نبیوں کو گالی دی گئی اور اس نے سنی۔غرض جتنا ریکارڈ روزانہ کا تھا وہ سارے کا سارا اس کے کان سنا دیں گے۔آنکھوں کی گواہی پھر فرمایا ، وَاَبْصَارُهُمْ۔پھر ہم اُن کی آنکھوں پر ریکارڈ کی سوئی رکھ دیں گے اور کہیں گے۔بولو۔وہ کہیں گی حضور! فلاں دن فلاں عورت جا رہی تھی اس نے اُس کو تا کا، فلاں دن فلاں شخص کو اس نے بڑے غصے سے دیکھا اور کہا میں اس کو مار کے چھوڑوں گا۔فلاں دن فلاں کام اِس نے کیا۔غرض تمام کا تمام آنکھوں کا ریکارڈ پیش ہونا شروع ہو جائے گا۔جلد کی گواہی پھر فرمایا اچھا بعض اور بھی لذت کے ذرائع ہیں۔وَجُلُودُهُمُ ذرا اس کے چھڑے سے گواہی مانگو۔چنانچہ چمڑے پر ریکارڈر رکھا گیا۔اب چمڑا بولا کہ فلاں دن فلاں اچھی اور خوبصورت چیز تھی یا ملائم جسم والی عورت تھی اس نے اُس کو چُھوا۔فلاں دن فلاں کا ایک بڑا نرم کوٹ تھا اس نے اُسے چھوا اور کہا میں یہ چراؤ نگا۔غرض چھونے کے ساتھ جتنے جرائم وابستہ تھے وہ سارے کے سارے اُس نے گنانے شروع کر دیئے اور بتایا کہ اس اس طرح اس نے کیا ہے۔غرض وہ سارے نظارے جو نا جائز تھے تصویروں کی عمر بر کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا صورت میں سامنے آنے لگ گئے۔وہ ساری باتیں جو نا جائز تھیں بیان کر دی گئیں کہ اس نے سنی تھیں اور وہ لذت لمس جس کا حاصل کرنا اس کے