سیر روحانی — Page 619
۶۱۹ إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرى بَعْدَهُ وَ إِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ۔خدا قیصر کو میرے سپاہیوں کے مقابلہ میں شکست دے گا اور ایسی شکست دے گا کہ اس کے بعد دنیا میں کوئی قیصر نہیں ہو گا اور خدا تعالیٰ میرے آدمیوں کے ذریعہ سے کسری کو شکست دے گا اور ایسی شکست دے گا کہ دنیا میں اس کے بعد کوئی کسرای نہیں کہلائے گا۔جس وقت اِس نوبت خانہ سے نوبت بجی اُس وقت کہا گیا کہ دُنیا میں خدا کی حکومت قائم کی جائے گی۔دیکھ لینا کہ إِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلا قَيْصَرَ بَعْدَهُ - دنیا میں ایک طرف مغرب میں قیصر حاکم ہے لیکن قیصر ہلاک کیا جائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہیں کھڑا ہوگا بس خدا کی حکومت وہاں ہو گی۔دوسری طرف مشرق میں کسرای کی حکومت ہے کسرای کو تباہ کیا جائے گا اور اُس کے بعد کوئی کسری نہیں کھڑا ہوگا اُس کی جگہ بھی خُدا کی بادشاہت قائم ہوگی۔اور مشرق ومغرب میں میرے ماننے والوں ، میرے مریدوں اور میرے شاگردوں کے ذریعہ سے آسمانی بادشاہت زمین پر آکر قائم ہوگی۔غرض اس نوبت خانہ سے جو یہ نوبت بجی ، یہ کیا شاندار نوبت ہے۔پھر کیسی معقول نوبت ہے۔وہاں ایک طرف بینڈ بج رہے ہیں۔ٹوں، ٹوں، ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں۔اور یہ کہتا ہے اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ۔اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الْفَلاح۔کیا معقول باتیں ہیں۔کیسی سمجھدار آدمیوں کی باتیں ہیں۔بچہ بھی سنے تو وجد کرنے لگ جائے اور ان کے متعلق کوئی بڑا آدمی سوچے تو شرمانے لگ جائے بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ ٹوں ٹوں ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں۔مگر افسوس ! کہ اس نوبت خانہ کو آخر مسلمانوں نے خاموش کر دیا۔یہ نوبت خانہ حکومت کی آواز کی جگہ چند مرثیہ خوانوں کی آواز بن کر رہ گیا اور اس نوبت کے بجنے پر جو سپاہی جمع ہوا کرتے تھے وہ کروڑوں سے دسیوں پر آگئے اور اُن میں سے بھی ننانوے فیصدی صرف رسماً اُٹھک بیٹھک کر کے چلے جاتے ہیں۔تب اس نوبت خانہ کی آواز کا رعب جاتا رہا، اسلام کا سایہ کھنچنے لگ گیا، خدا کی حکومت پھر آسمان پر چلی گئی اور دُنیا پھر شیطان کے قبضہ میں آگئی۔اب خدا کی نوبت جوش میں آئی ہے اور تم کو ! ہاں تم کو ! ہاں تم کو! خدا تعالیٰ نے پھر اس نوبت خانہ کی ضرب سپرد کی ہے۔اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے