سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 535 of 900

سیر روحانی — Page 535

۵۳۵ نبی ہم میں سے آنا تھا جو آ گیا اس لئے بہتر ہے کہ ہم پہلے اس کو قبول کر لیں۔وہ ڈرے کہ ایسا نہ ہو یہودی پہلے اس کو قبول کر لیں۔یہ تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہودی اس کی مخالفت کریں گے۔چنانچہ انہوں نے ایک بڑا وفد بنایا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور رات کو آپ سے ملے اور آپ کی باتیں سنیں اور کہا ہم اسلام قبول کرتے ہیں۔پھر انہوں نے کہا سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ تشریف لانے کی دعوت پھر انہوں يَارَسُولَ اللهِ ! ہم تو یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ہجرت کر کے ہمارے پاس آجائیں کیونکہ آپ کے شہر کے لوگ آپ سے اچھا سلوک نہیں کرتے۔حضرت عباس آپ کے ساتھ تھے، انہوں نے یہ باتیں سنیں تو اُن سے ایک عہد لیا۔انہوں نے کہا اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے پاس آجائیں تو تمہارے لئے کچھ شرطیں ہوں گی۔اُن میں سے ایک شرط یہ بھی ہو گی کہ اگر مدینہ پر دشمن حملہ کرے تو تم لوگ اپنی جان اور مال کو قربان کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرو گے ہاں اگر مدینہ سے باہر جا کر لڑائی کرنی پڑے تو پھر مدینہ والوں کی ذمہ واری نہیں ہوگی سے چنانچہ یہ عہد ہو گیا۔اس کے کچھ عرصہ بعد حکم بھی ہو گیا کہ ہجرت کر جاؤ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے۔مدینہ پہنچتے ہی کوئی ایسی رو چلی کہ وہاں عرب کے جو قبائل تھے وہ سب کے سب مسلمان ہو گئے اور وہاں یہودیوں کے ساتھ معاہدہ کر کے اسلامی حکومت قائم ہوگئی۔قبائل عرب کی برافروختگی جب یہ خبرمشہور ہوئی تو عربوں نے یہ دیکھ کر کہ اب تو ان کے پاؤں جمنے لگے ہیں اُن قبائل پر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کرنا چاہتے تھے اور دوستی رکھنا چاہتے تھے مکہ سے حملے کرنے شروع کر دیئے۔اور وہ مسلمان جو اِکا دُکا سفر کر رہے ہوتے تھے اُن کو لوٹنا اور مارنا شروع کر دیا۔اس کے بعد پھر بدر کے موقع پر ایک باقاعدہ حملہ کر دیا اور مسلمانوں کے ساتھ جنگ شروع کر دی مگر اس واقعہ کی ہجرت سے چار سال قبل آپ کو خبر دی جا رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ تمہیں حکومت ملے گی ، تمہارے شہر میں لشکر داخل ہو گا اور سارے عرب کی فوجیں اکٹھی ہو کر آئیں گی مگر با وجود اس کے کہ وہ اکٹھے ہو نگے تمہارا مقابلہ اُن سے ہو گا اور وہ شکست کھا ئیں گے۔اب دیکھو احزاب