سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 900

سیر روحانی — Page 469

۴۶۹ شخص کسی کی غلامی میں داخل ہو جاتا ہے۔حضرت عمرؓ گئے تو اس نیت کے ساتھ تھے کہ وہ آپ کو مار دینگے لیکن اسی عمر کو خدا نے ایسا مارا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر تلوار لے کر کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا کہ اگر کسی نے یہ کہا کہ محمد رسول اللہ فوت ہو گئے ہیں تو میں اس کی گردن کاٹ دونگا۔۱۲ واقعہ ہجرت پھر واقعہ ہجرت پر غور کرو اور دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیسی معجزانہ رنگ میں حفاظت فرمائی۔مکہ کے صنادید آپس میں مشورہ کر کے فیصلہ کرتے ہیں کہ مختلف قبائل کے مسلح نوجوان رات کو آپ کے مکان کے ارد گر دگھیرا ڈال لیں اور جب آپ باہر تشریف لائیں تو سب مل کر آپ کو قتل کریں تا کہ یہ خون قریش کے متفرق قبائل پر تقسیم ہو جائے اور بنو ہاشم انتقام لینے کی جرأت نہ کر سکیں۔ادھر انہوں نے یہ فیصلہ کیا اور اُدھر اُسی خدا نے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہوا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کے اس بد ارادہ کی اطلاع دے دی اور آپ کو مکہ سے ہجرت کا حکم دے دیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اپنے گھر سے ایسی حالت میں نکلتے ہیں جب قریش کے مسلح نو جوان آپ کے قتل کے ارادہ سے آپ کے مکان کے ارد گرد گھیرا ڈالے ہوئے ہیں مگر آپ کے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہیں ، آپ کے بدن میں کوئی ارتعاش پیدا نہیں ہوتا ، آپ کے جسم پر کپکپی طاری نہیں ہوتی ، آپ کے حواس پراگندہ نہیں ہوتے ، آپ بڑے اطمینان کے ساتھ اُن سفاک اور خونخوار بھیڑیوں کے درمیان سے خراماں خراماں نکل جاتے ہیں اور کوئی آنکھ آپ کو بد اِرادہ سے نہیں دیکھ سکتی ، کوئی ہاتھ آپ پر وار کی کرنے کے لئے نہیں اُٹھ سکتا، کوئی تلوار اپنی میان سے باہر نہیں آسکتی ، زمین و آسمان کے خدا نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا، اُن کے ہاتھوں کوشل کر دیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا کیونکہ خدا نے یہ فرمایا تھا کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ۔غار ثور تک پہنچ کر بھی دشمن رسول کریم صلی اللہ جب دشمن نے دیکھا کہ اس کا یہ تیر بھی خالی چلا گیا تو اپنی ندامت علیہ وسلم کی گرفتاری میں کامیاب نہ ہو سکا اور شرمت کی منانے کے لئے اس نے مکہ کے ہوشیار اور فنکار کھوجیوں کی مدد سے آپ کے پاؤں کے نشانات دیکھتے ہوئے غار ثور تک آپ کا تعاقب کیا اور دشمن