سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 900

سیر روحانی — Page 59

۵۹ کسی کے جبہ پر چور لکھا تھا اور کسی کے بجبہ پر بیمار اور کسی کے بجبہ پر ظالم اور دوسروں کا مال کھانے والا اور کسی کے جبہ پر فاسق و فاجر کسی کے جبر پر جھوٹا اور کسی کے جبہ پر غاصب ، یہاں تک کہ بعض کے جنوں پر مشرک کے الفاظ تحریر تھے اور یہ سب اُن کے اتباع کے ہاتھوں میں تھے غیروں کے دست بُرد کا اس میں دخل نہ تھا۔میں نے کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اتنے گندے لباس ان عظیم الشان ہستیوں کے ہوں جن کے احسانات کے بارگراں کے نیچے دنیا دبی ہوئی ہے۔میں نے اُن کے اس لباس کو دیکھ کر نفرت کا اظہار کیا اور میں نے کہا میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ اُن کے لباس نہیں ہو سکتے اسی حیرت اور استعجاب کے عالم میں قرآنی آثار قدیمہ کے ایک کمرہ میں داخل ہو گیا اور وہاں جو میں نے اُن کا لباس دیکھا، اُس کی چمک اور خوبصورتی دیکھ کر میری آنکھیں خیرہ رہ گئیں، چنانچہ میں نے انعام رکوع ۱۰ میں قرآنی آثار قدیمہ کا ایک کمرہ دیکھا جس میں لکھا تھا۔وَ تِلكَ حُجَّتُنَا أَتَيْنَهَا إِبْراهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ- نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ نَّشَاءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيْمٌ - وَوَهَبْنَالَةَ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ كُلًّا هَدَيْنَا وَنُوحًا هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى وَهَارُونَ وَ كَذَلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَ وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِينَ وَإِسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِينَ وَ مِنْ آبَائِهِمُ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُمْ وَهَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَوْاَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ - أُولئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتب وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَإِنْ يَّكْفُرُبِهَا هَؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَابِهَا قَوْماً لَّيْسُوابِهَا بِكْفِرِينَ أُولئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهُ قُلْ لا أَسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِنْ هُوَإِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِینَ ۵۷ کہ یہ ہمارے دلائل اور نشانات تھے جو ہم نے ابراہیم کو اُس کی قوم کے خلاف بخشے اور ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کر دیتے ہیں۔تیرا رب بڑی حکمت سے کام کرنے والا اور تمام باتوں کو بخوبی جاننے والا ہے۔ہم نے ابراہیم کو الحق اور یعقوب دیئے اور اُن کو ہدایت دی اسی طرح اس سے قبل نوح کو بھی ہم نے ہدایت دی۔پھر ابراہیم کی ذریت میں سے داؤد، سلیمان ، ایوب، یوسف ، موسیٰ اور ہارون ہوئے اور ہم اسی طرح نیک لوگوں کو جزاء دیا کرتے ہیں، اسی طرح زکریا ، بیٹی ، عیسی اور الیاس یہ سارے نیک لوگ تھے اور اسمعیل ، الیسع ، یونس اور لوط" ان سب کو ہم نے دنیا پر عزت