سیر روحانی — Page 718
ZIA چنتے چنتے پر باغ ہے کچھ خود رو اور کچھ مغل بادشاہوں کے لگائے ہوئے۔پس قرآن کہتا ہے کہ دنیوی لحاظ سے محمد رسول اللہ کو وہی باغ ملے گا جو موسی کی اُمت کو ملا۔جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کا اپنے نیک بندوں کو وارث بنائے گا یعنی مسلمانوں کو۔پھر اللہ تعالیٰ یہودیوں کو فلسطین سے نکال کر کشمیر میں لایا اور اُس نے کشمیر کے لوگوں کو مسلمان بنا یا چنانچہ شیخ ہمدان ایران سے آئے اور اُن کے ذریعہ سے سارا کشمیر مسلمان ہو گیا۔محمد رسول اللہ کو موسوی باغ ملنے کی انجیل میں پیشگوئی یہ خبر کہ رسول للہصلی اللہ علیہ وسلم کو موسوی باغ مل جائے گا اس کا ذکر انجیل میں حضرت مسیح نے بھی کیا ہے۔انجیل میں آتا ہے:۔پھر وہ انہی تمثیلوں میں کہنے لگا کہ ایک شخص نے انگور کا باغ لگایا۔اور اُس کی چاروں طرف کھیرا اور کولھو کی جگہ کھودی اور ایک بُرج بنایا اور اسے باغبانوں کو سپرد کر کے پردیس گیا۔پھر موسم میں اُس نے ایک نوکر کو باغبانوں کے پاس بھیجا تا کہ وہ باغبانوں سے انگور کے باغ کے پھل میں سے کچھ لے۔انہوں نے اُسے پکڑ کے مارا اور خالی ہاتھ بھیجا ( چونکہ یہ مثال ایک روحانی سلسلہ کی ہے اس لئے باغ کے مالک سے مراد خدا تعالیٰ ہے ) اُس نے دوبارہ ایک اور نوکر کو اُن کے پاس بھیجا۔انہوں نے اُس پر پتھر پھینکے اُس کا سر پھوڑا اور بے حُرمت کر کے پھیر بھیجا۔پھر اُس نے ایک اور کو بھیجا۔انہوں نے اُسے قتل کیا۔پھر اور بہتیروں کو۔اُن میں سے بعض کو پیٹا اور بعض کو مار ڈالا۔اب اُس کا ایک ہی بیٹا تھا (یعنی خود مسیح) جو اُس کا پیارا تھا آخر کو اُس نے اُسے بھی اُن کے پاس یہ کہہ کر بھیجا کہ وے میرے بیٹے سے دیں گے۔لیکن ان باغبانوں نے آپس میں کہا۔یہ وارث ہے آؤ ہم اسے مار ڈالیں تو میراث ہماری ہو جائے گی۔اور انہوں نے اسے پکڑ کے قتل کیا (اس میں مسیح کے صلیب پر لٹکائے جانے کی پیشگوئی تھی ) اور انگور کے باغ کے پرے پھینک دیا ( یعنی فلسطین سے نکالا اور نصیبین بھیج دیا جہاں سے وہ کشمیر چلا گیا ) پس باغ کا مالک کیا کہے گا۔وہ آوے گا اور اُن باغبانوں کو ہلاک کر کے انگوروں کا باغ اوروں کو دے گا (یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئیں