سیر روحانی — Page 663
۶۶۳ روحانی جاگیرداروں کے متعلق عالم روحانی کا قانون چنانچہ میں نے دیکھا کہ اس میں ل جاگیرداروں کے متعلق یہ قانون تھا کہ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ ممنون ہم جو جا گیر دینگے اگر تو وہ شخص جس کو جاگیر دی گئی ہو گی اپنی زندگی بھر وفاداری کو قائم رکھے گا تو وہ جا گیر ابد الآباد تک اُس کے نام لکھی جائیگی اور اُس سے چھینی نہیں جائیگی۔مسلمانوں کو خدا تعالیٰ کی عطا کردہ ایک مقدس جاگیر یہ تو اُخروی انعام ہے۔اس دنیا کے انعام میں بھی میں نے یہی قانون دیکھا۔اُخروی انعام کے متعلق تو مجھے غیر مسلم لوگ کہیں گے کہ میاں ! یہ تو منہ کی باتیں ہیں اگلا جہاں کس نے دیکھا ہے۔تم یہ بتاؤ اور اس بات کا ثبوت دو کہ یہاں بھی مل جاتی ہے؟ تم اپنے دربار کی یہاں کوئی ایسی جائداد بتاؤ جو مستقل طور پر مل گئی ہو اور پھر کسی نے چھینی نہ ہو تو میں نے دیکھا کہ اس بارہ میں قرآن کریم سے یہ ثبوت نکلا کہ إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكاً وَّ هُدًى لِلْعَلَمِينَ ، فِيهِ ايتٌ بَيِّنَتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَ مَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ " فرماتا ہے ایک جاگیر اس جاگیر کے ساتھ تعلق رکھنے والی سات اور جاگیریں ہم نے دنیا کے کچھ لوگوں کو بخشی اور ہم نے کہا ہمارے نام پر ایک گھر بناؤ اس کے ساتھ ہم تم کو جا گیر دینگے۔تو سب سے پہلے جو گھر خدا تعالیٰ کے نام پر لوگوں کے فائدہ کے لئے بنایا گیا وہ مکہ میں بنا۔مُبَارَكًا ہم نے کہا اس گھر کو ہمیشہ برکت دی جائے گی وَ هُدًى لِلْعَلَمِینَ اور یہ گھر ہمیشہ ہی دنیا کے لئے دین اور تقویٰ اور طہارت میں راہنمائی کا موجب رہیگا۔یہ دو جاگیریں ہو گئیں فِيهِ ایتُ بَيِّنت تیسری جاگیر یہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے نشانات الہیہ ظاہر ہوتے رہیں گے۔مَقَامُ اِبرَاهِيمَ چوتھی جاگیر یہ ہے کہ جو لوگ اس جگہ آئیں گے وہ ابراہیمی در جے پاتے رہیں گے۔وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا اور پانچویں جا گیر یہ ہوگی کہ اس کے اندر امن لکھ دیا جائے گا یعنی جو شخص اس جاگیر میں آئے گا اُس کو امن مل جائیگا۔وَ لِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ چھٹی جاگیر یہ ہوگی کہ لوگوں کے دلوں میں ہم تحریک کرتے رہیں گے کہ وہ اس کا ادب کریں اور آکر اس کی