سیر روحانی — Page 612
۶۱۲ دوران میں خواجہ کمال الدین صاحب کو اطلاع ملی کہ آریوں نے مجسٹریٹ پر زور دیا ہے کہ انکو ضرور سزا دے دو۔گو مہینہ قید کر ومگر ایک دفعہ ذلیل کر دو تا کہ انہیں پتہ لگ جائے۔مجسٹریٹ نے بھی اُن سے وعدہ کر لیا۔خواجہ صاحب کو پتہ لگا تو گھبرائے ہوئے آئے مولوی محمد علی صاحب کو ساتھ لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لیے ہوئے تھے۔کہنے لگے حضور ! بڑی بڑی خبر لائے ہیں۔اِس اِس طرح مجھے یقینی طور پر پتہ لگا ہے کہ آریہ سماج کا اجلاس ہوا ہے اور چونکہ وہ مجسٹریٹ آریہ ہے اُس سے انہوں نے وعدہ لیا ہے کہ وہ تھوڑی بہت سزا ضرور دے دے، پیچھے دیکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ اول تو چھوٹی بڑی سزا پر کوئی پکڑتا کیا ہے اور پھر ا گر گرفت ہو گی بھی تو کیا ہے تم نے قوم کی خاطر یہ کام کرنا ہے اسلئے کوئی تدبیر اسکی ہونی چاہئے اور پھر کہا کہ آپ کسی طرح قادیان چلے جائیں اور ایسی تجویز کی جائے کہ مجسٹریٹ کا تبادلہ ہو جائے۔حضرت صاحب لیٹے ہوئے تھے آپ یہ سنتے ہی اُٹھے اور فرمایا خواجہ صاحب! آپ کیا باتیں کرتے ہیں۔کیا خدا کے شیر پر بھی کوئی ہاتھ ڈال سکتا ہے تو اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ۔اللهُ أَكْبَرُ۔کہنا بڑا بھاری دعوی ہے۔آج امریکہ کی کتنی بڑی طاقت ہے پھر بھی روس سے ڈر رہی ہے۔روس کتنا طاقتور ہے پھر بھی امریکہ سے ڈر رہا ہے۔یہ کتنی بڑی طاقت ہے کہ اس نوبت خانہ میں پانچ وقت ہر گاؤں ، ہر شہر، ہر قصبہ، ہر پہاڑی اور ہر میدان سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہما را با دشاہ سب سے بڑا ہے۔گویا اس پیغام میں کافروں کو بھی اور مومنوں کو بھی مخاص کیا گیا ہے۔کفار کو کہا گیا ہے کہ تمہارے سرداروں ، تمہارے بادشا ہوں اور تمہارے افسروں کی کیا حیثیت ہے سب سے بڑھ کر اسلام کے خدا کا وجود ہے۔تم اپنے غرور اور اپنے جتھے کے فخر میں یہ سمجھتے ہو کہ ہم حق کی آواز کو دبا دیں گے مگر ایسا نہیں ہو گا۔ہمارے نام لیوا غریب اور بے کس ہیں مگر ہم اُن کے ساتھ ہیں اور ہم سب سے بڑے ہیں۔پھر وہ مسلمانوں سے مخاطب ہوتا ہے اور فرماتا ہے اے مومنو! انتظام کے لئے ہم نے تمہارے لئے بادشاہ مقرر کئے ہیں۔حاکم مقرر کئے ہیں مگر تمہا را اصل بادشاہ اللہ ہے۔تم نے کسی انسان کے آگے گردن نہیں جُھکانی۔تمہارے دلوں پر رُعب اور حکومت صرف خدا کی ہونی چاہئے۔" اسلامی نوبت خانہ کی دوسری آواز پھر اس نوبت خانہ سے دوسری آواز اُٹھتی ہے اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اَشْهَدُ أن لا إلهَ إِلَّا الله۔