سیر روحانی — Page 613
میں منادی کرنے والا اعلان کرتا ہوں اور کسی سے چھپاتا نہیں کہ میں صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں اور اُس کے سوا کسی کے آگے سر جُھکانے کے لئے تیار نہیں خواہ وہ دُنیا کا بادشاہ ہو یا دُنیا کا بڑا حاکم ہو، خواہ دنیا کا بڑا پیر ہو خواہ دنیا کا کوئی بڑا عالم ہو میرے لئے وہ سارے کے سارے خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں بیچ ہیں اور اُن کی کوئی ہستی میرے نزدیک نہیں ہے۔میں تو صرف ایک ہی ہے جس کے آگے سر جھکانا جائز سمجھتا ہوں اور وہ خدا کی ذات ہے۔پھر کہتا ہے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی زبان ہیں وَسُوْلُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ۔اور سعو! کہ میں یہ بھی عَلَی الاعلان کہتا ہوں کہ محمد کے سوا آج خدا تعالیٰ کے احکام دُنیا کو کوئی نہیں سنا سکتا۔وہ خدا کی زبان ہے، وہ خدا کی نفیری ہے۔میں اُس کی زبان پر کان دھرتا ہوں۔میں اُس کی نفیری کی آواز پر رقص کرتا ہوں۔تم خواہ کسی کے پیچھے چلو میں اللہ کے سوا کسی کے پیچھے نہیں چل سکتا اور اُس کے پیچھے چلنے کا رستہ صرف اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی بتا سکتے ہیں۔پھر کہتا ہے حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ آوَ ! آ وَ ! خدائی دیدار کی دعوت عام خدا کے سامنے جھکنے میں میرے شریک بنو۔آؤ ہم سب میل کر خدائے واحد کی عبادت کریں اور اپنے جسم کے ہر ذرہ کو اس کی اطاعت میں لگا دیں۔دُنیا کے لوگ نوبت خانے بجاتے ہیں اور بجا کے کہتے ہیں آؤ اور بادشاہ کی زیارت کر کے چلے جاؤ۔جو انعام پانے والے ہوتے ہیں وہ تو چند ہی ہوتے ہیں۔باقی تو صرف مٹی اور خبار کھا کے چلے جاتے ہیں۔یہاں جو بادشاہ کی تاجپوشی ہوئی تھی یا لنڈن میں تاجپوشی کی رسم ہوئی ہے تو بادشاہ کے پاس جانیوالے یا اُس سے کوئی بات کرنے والے زیادہ سے زیادہ پانچ سو یا ہزار ہونگے۔حالانکہ یہ بھی کوئی خاص انعام نہیں ہے مگر جمع وہاں تمہیں لاکھ ہوئے تھے۔باقی تیں لاکھ صرف گرد ہی کھا کے آگئے اور کیا ہوا۔پھر کچھ ایسے تھے جن کو سواری بھی نظر نہیں آئی اور کچھ ایسے تھے جنہوں نے دُور سے سواری دیکھی اور شکل نہیں پہچانی اور کچھ ایسے تھے جنہوں نے دُور سے تیز گاڑی کو چلتے ہوئے دیکھا۔مگر یہاں یہ کہا جاتا ہے کہ حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔دَوڑ کے آؤ۔دیکھو خدا کے سامنے تمہاری حاضری کرائی جائے گی۔یہ در بار وہ نہیں کہ جہاں سے دُور دُور سے جھانک کر جانا پڑے گا۔یہ دربار وہ نہیں جہاں تم آؤ