سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 606 of 900

سیر روحانی — Page 606

۶۰۶ دوسرا اشارہ یہ ہے کہ وہ صبح ہی صبح دشمن کی صفوں کو چیر دیں گے۔یعنی اُن کا حملہ اتنا شدید ہو گا کہ سورج نکلنے کے بعد حملہ کرنے کے باوجود دھوپ نہیں آنے پائے گی کہ دو پہر۔پہلے پہلے وہ دشمن کو کاٹ کر رکھ دیں گے اور اُس کے اوپر غالب آجائیں گے۔ނ فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا کے نظارے صحابہ میں نہایت دشمن کی صفوں کو چیرتے ہوئے دو شاندار ملتے ہیں۔بدر کی جنگ میں حضرت نوجوان لڑکوں کا ابو جہل کو مار گرانا عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ میں کھڑا تھا اور ابو جہل ہم سے تین گنا لشکر لے کر کھڑا تھا ، پھر اُن کے پاس زر ہیں اور سامانِ جنگ بھی زیادہ تھا اور وہ خود پہنے ہوئے تھے۔دل میں خیال پیدا ہوا کہ آج میں اچھی طرح لڑوں گا مگر پھر میں نے اپنے اِدھر اُدھر جو دیکھا تو میں نے دیکھا کہ میرے دائیں بائیں دو انصاری لڑکے کھڑے ہیں جن کی پندرہ پندرہ سال کی عمر تھی۔دل میں خیال آیا کہ آج تو بڑی بڑی ہوئی آج تو لڑنے کا موقع تھا اور ارد گر دلڑ کے کھڑے ہیں انہوں نے کیا کرنا ہے؟ دل میں یہ خیال آرہا تھا کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری۔میں نے اُس کی طرف دیکھا تو کہنے لگا۔چچا نیچے ہو کر میری بات سنو۔میں نے اپنا کان اس کی طرف کیا تو اُس نے کہا چا! میں نے سُنا ہے کہ ابو جہل خبیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑی تکلیفیں دیا کرتا ہے میرے دل میں اُس کے متعلق غصہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اُسے ماروں وہ کون ہے؟ وہ کہتے ہیں میں حیرت زدہ ہو گیا کیونکہ باوجود اتنا تجربہ کار جرنیل ہونے کے میرے اندر بھی یہ خیال نہیں آتا تھا کہ میں ابو جہل کو مار سکتا ہوں کیونکہ سامنے دشمن کی ساری صفیں کھڑی تھیں ، دو تجربہ کار جرنیل اُس کے سامنے پہرہ دے رہے تھے اور وہ بیچ میں گھرا ہوا تھا۔لیکن میری حیرت ابھی دُور نہیں ہوئی تھی کہ دوسری طرف سے مجھے کہنی لگی۔میں اُس طرف متوجہ ہوا تو دوسرا نو جوان مجھے کہنے لگا چا! ذرا کان نیچے کر کے میری بات سنیں تا دوسرا نہ سُنے کیونکہ رقابت تھی۔کہنے لگے میں نے کان نیچے کیا تو اُس نے بھی یہی کہا کہ چا! میں نے سُنا ہے ابو جہل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑا دکھ دیا کرتا ہے ، میرا دل چاہتا ہے کہ میں اُس کو ماروں مجھے بتاؤ وہ کون ہے؟ وہ کہتے ہیں تب تو میری حیرت کی کوئی انتہاء نہ رہی۔میں نے سمجھا بچے ہیں جوش میں کہہ رہے ہیں۔میں نے اُنگلی اُٹھائی اور کہا یہ دیکھو دشمن کی صفیں کھڑی ہیں ان کے پیچھے وہ شخص جس کے آگے دو آدمی نگی تلوار میں لئے کھڑے ہیں وہ ابو جہل۔