سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 572 of 900

سیر روحانی — Page 572

۵۷۲ بھی حکومت کریں گے اور تمہارے عقیدہ اور مذہب پر بھی حکومت کریں گے۔پنجم اس اعلانِ جنگ میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ جنگ ہم صرف ضمیر کی آزادی کیلئے نہیں کر رہے ،صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان کلمہ پڑھ سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان نماز پڑھ سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان روزے رکھ سکے،صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان حج کر سکے، صرف اس لئے نہیں کر رہے کہ مسلمان زکوۃ دے سکے بلکہ ہم اس لئے کر رہے ہیں کہ عیسائی، یہودی اور مجوسی سب کو ان کے مذہب کی آزادی حاصل ہو جائے کیونکہ حریت ضمیر سب کا حق ہے صرف مسلمانوں کا حق نہیں۔کسی قوم کا حق نہیں کہ ضمیر کو وہ اپنے لئے مخصوص کرلے اور باقیوں کو خریت دینے سے انکار کر دے۔ششم اس اعلانِ جنگ میں یہ پہلے سے بتا دیا گیا تھا کہ گودشمن طاقتور ہے اور مسلمان کمزور ہیں لیکن فتح مسلمانوں کو ہی نصیب ہوگی اور دشمن کو شکست ہوگی۔مسلمانوں کے غلبہ کی پیشگوئی اس سلسلہ میں اور اعلان بھی کئے گئے اور کہا گیا کہ الااِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ " چلو تم لوگ خدا کی خاطر مرنے کیلئے تیار ہو گئے ہو اور خدا تعالیٰ اپنی خاطر مرنے والوں کو خالی نہیں چھوڑے گا بلکہ وہ اُن کو مدد دے گا اور کامیاب کرے گا۔پھر فرمایا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغَلِبُونَ ٣٣ یقیناً خدا کا گروہ جو خدا کی خاطر لڑنے والا ہے وہی غالب آئے گا۔مگر چونکہ اس طرح آپ نے اعلان کیا تھا کہ ہم کمزور ہیں۔آپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں کوئی طاقت نہیں اور آپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کو ملکوں سے نکال دیا گیا ہے پھر بھی یہ نہیں بول سکے گویا ان کی ہمت گرا دی گئی تھی کہ تم ہو تو بالکل ہی گھٹیا طرز کے غریب اور بے سامان لیکن ہم تم کو لڑائی کا حکم دیتے ہیں اسلئے اُن کے دلوں میں ایک مایوسی سی پیدا ہو سکتی تھی ہم تھوڑے بھی ہیں اور سامان بھی نہیں تو کیا بنے گا اس لئے فرمایا کہ بے شک جو باتیں ہم نے بتائی ہیں وہ تمہارے ظاہری حالات ہیں لیکن كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ " یاد رکھو! بہت سی چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں جو بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آجاتی ہیں۔مگر کب ؟ جب اللہ تعالیٰ کا اُن کو حکم ہوتا ہے۔گویا أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ کہ کر اس طرف اشارہ کیا کہ تم یہ سمجھو کہ تم اپنی طرف سے لڑنے نہیں جا رہے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم سے لڑنے جا رہے ہو اور جب خدا کسی لڑائی کا حکم دیتا ہے تو چھوٹی جماعت ہمیشہ بڑی جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہے۔اب میں اس آیت کے ٹکڑے ٹکڑے لے