سیر روحانی — Page 499
۴۹۹ تمام الہامی کتب سے افضل پھر آپ کو اللہ تعالٰی نے اس رنگ میں بھی کوثر عطا کیا کہ آپ کو وہ کتاب ملی جس کی خیر اور الہامی کتاب محمد رسول اللہ کو دی گئی برکت کا مقابلہ دنیا کی کوئی کتاب نہیں کرسکتی وہ تمام الہامی کتابوں میں سے ایک زندہ الہامی کتاب ہے وہ علوم اور معارف میں ایک نا پیدا کنا رسمندر ہے، وہ دنیا کی تمام اخلاقی اور روحانی ضرورتوں کو پورا کرنے والی کتاب ہے ، دنیا کے علوم خواہ کتنے بھی ترقی کر جائیں، زمانہ خواہ کتنی کروٹیں بدل لے، یہ کتاب قیامت تک اُن کے لئے ایک کامل راہنما کا کام دیتی چلی جائے گی۔محمد رسول اللہ کا مقام خاتم النبیین اور آپ کی عالمگیر بعثت پھر آپ کو درجہ ملا تو خاتم النبیین کا جس میں کوئی نبی بھی آپ کا شریک نہیں۔پھر سب انبیاء ایک ایک قوم کی طرف مبعوث ہوتے رہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ بنا کر بھیجا گیا اور آپ کی برکات کا دائرہ اتنا وسیع کر دیا گیا کہ دنیا کی کوئی قوم آپ کی غلامی سے باہر نہ رہی۔کرشن اور رام چندر کی تعلیم صرف ہندوستان کے لئے تھی، زرتشت کی تعلیم صرف ایران کے لئے تھی ، حضرت موسی سے لے کر حضرت مسیح تک تمام انبیاء کی تعلیم بنی اسرائیل کے لئے تھی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے ہر أسود وأحْمَر کی طرف مبعوث فرمایا اور آپ نے یہ اعلان کیا کہ بُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً الْاَحْمَرَ وَالْاَسْوَدَ - ١٠٨ وَمَا اَرْسَلُنكَ إِلَّا كَا فَةٌ لِلنَّاسِ۔یعنی خدا تعالیٰ نے مجھے تمام عالم انسانی کی طرف مبعوث فرمایا اور ہر أسود وأحمر میرا مخاطب ہے۔اب خواہ ایشیا کے رہنے والے ہوں یا افریقہ کے، یورپ کے رہنے والے ہوں یا جزائر کے، پہاڑوں میں رہنے والے ہوں یا میدانوں میں، گاؤں میں رہنے والے ہوں یا شہروں میں، سب پر آپ کی اطاعت فرض ہے اور کوئی شخص بھی آپ کی غلامی کا جوا اُٹھائے بغیر روحانی عمارت کی اینٹ نہیں بن سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس لحاظ سے بھی خیر کثیر عطا ہر قسم کے خدام کا عطا کیا جانا کیا کہ اس نے ہر قسم کے انسان آپ کو عطا کئے۔اگر جرنیلوں کی ضرورت تھی تو اس نے آپ کو ایسے جرنیل عطا کئے جن کے تدبر کا آج یورپ تک ہی