سیر روحانی — Page 463
۴۶۳ کمزور ہوں تو صبر کریگا ہماری خوشنودی کے لئے اور ہمیں راضی کرنے کے لئے۔دوسرے معنے صبر کے ایک کام پر لگ جانے کے ہیں ھے پس اس کے معنے یہ ہو نگے کہ آج سے دوسرے سب کام چھوڑ کر تو صرف اپنے رب کی خدمت میں لگ جا۔اب دیکھو یہ دربار کیسا شاندار ہے گورنر جنرل کے تقرر پر در بارِ خاص لگتا ہے، گورنر جنرل پیش ہوتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ تقرر عہدہ کے وقت سے (جو سورۃ اقراء میں ہے ) تم وردی پہن کر اور گھوڑالے کر کھڑے ہو کہ حکم ملتے ہی تم کام کے لئے نکل کھڑے ہو گے۔اب ہم ہمیشہ کے لئے یہ عہدہ تمہارے سُپر د کر تے ہیں ، کوئی ماں کا بچہ ایسا نہیں جو تم کو اس عہدہ سے الگ کر سکے، ہمیشہ ہمیش کے لئے یہ عہدہ تمہارے سپرد کیا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانا تمہارا فرض ہو گا۔کمزور کو بیدار کرنا تمہارے ذمہ ہوگا اور اپنے رب کی سچی شان کو قائم کرنا تمہارا کام ہو گا اور سب سے پہلے یہ کام اپنے اہل وعیال اور اپنے دوستوں اور اپنی قوم کے لوگوں سے شروع کر۔پھر دائرہ وسیع کرتا چلا جا اور لباس اور جسم اور دماغ اور دل اور مکان اور ملک کی صفائی کو قائم کر اور ہر قسم کے گند کو مٹا دے اور آئندہ کے لئے تعذیب نفس اور تعذیب انسان اور تعذیب افکار کو دنیا سے ختم کر دے کہ خدا تعالیٰ کو اپنا قرب دینے کے لئے ان طریقوں کی ضرورت نہیں اور شرک کا قلع قمع کر دے اور ایسے سامان کر کہ مشرک شرک کو دنیا میں پھیلا نہ سکیں، موحدین دنیا میں غالب ہو جا ئیں مگر یہ غلبہ مشرکوں پر پابندیاں لگا کر یا انہیں قتل کر کے حاصل نہ کیا جائے بلکہ تبلیغ اور قربانی اور ایثار سے ایسا کیا جائے اور آفات و مصائب میں برداشت کے ذریعہ سے یہ بات حاصل کی جائے مگر بُزدلانہ صبر نہیں بلکہ دلیرانہ صبر کہ جس میں باوجود طاقت کے برداشت اور عفو سے کام لیا جائے اور صرف خدا کو خوش کرنے کے لئے یہ کام کیا جائے اور اپنے اعلان کے آخر میں ہم پھر کہتے ہیں کہ یہ کام تیرے سپر د چند دن کے لئے نہیں کیا جاتا ، چند سال کے لئے نہیں کیا جاتا اب تو ہی ہمارا ہو کر رہے گا اور ہمیشہ کیلئے اس عہدہ پر قائم رکھا جائے گا۔دیوان خاص کی تیسری غرض (۳) دیوان خاص کی تیسری غرض یہ ہوتی ہے کہ با دشاہ اپنے درباریوں کے کام میں سہولت پیدا کرنے کے