سیر روحانی — Page 122
۱۲۲ کا بھی اس میں حق ہے شیعہ لوگ اسکے عام طور پر یہ معنے کرتے ہیں کہ اموال فئے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کا بھی حق ہے حالانکہ اس قسم کے اموال میں ان کا کبھی بھی حصہ نہیں سمجھا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ ذِی الْقُرُبی سے مراد وہی لوگ ہیں جن کا وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ کہہ کر ایک آیت میں ذکر کیا گیا ہے یعنی تقرب الہی حاصل کرنے والے لوگ اور وہ درویش جو اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کر دیتے ہیں اور ان کے گزارہ کی کوئی معین صورت نہیں ہوتی۔گواسی جماعت میں شامل ہو کر اہلِ بیت ان اموال کے اوّل حقدار قرار دئیے جا سکتے ہیں۔پھر فرماتا ہے وَالْيَتمى ان اموال میں یتامیٰ کا بھی حق ہے اور یتامی بھی غریب ہی ہوتے ہیں وَالْمَسَاكِينِ اسی طرح مسکینوں کا حق ہے وَابْنِ السَّبِيلِ اور مسافروں کا بھی حق ہے اور مسافر بعض حالات میں عارضی طور پر ناداروں کی طرح ہو جاتا ہے۔آگے فرماتا ہے ہم نے یہ تقسیم اس لئے کی ہے گئ لَا يَكُونَ دُولَةٌ بَيْنَ الْاَغْنِيَاءِ مِنْكُمُ تا کہ مال امیروں کے ہاتھوں میں ہی چکر نہ لگاتا رہے بلکہ غریبوں کے پاس بھی جائے اور وہ بھی اس سے فائدہ اُٹھائیں پس ہم حکم دیتے ہیں کہ یہ اموال غرباء میں تقسیم کئے جائیں تا کہ امراء کے ہاتھوں میں مال چکر نہ کاٹتا رہے۔ایک زمیندار دوست کا واقعہ زمیندار بعض دفعہ بات کرتے ہیں تو بڑے پتہ کی کرتے ہیں۔ایک زمیندار دوست نے سنایا کہ میں ایک دفعہ گورنر صاحب سے ملا اور میں نے اُن سے کہا کہ حضور ایک بات سمجھ میں نہیں آتی اور وہ یہ کہ سرکار بعض دفعہ رعایا پر خوش ہوتی ہے اور سرکار ڈپٹی کمشنر کو لکھتی ہے کہ ڈیڑھ دو سو مربع غرباء میں تقسیم کر دیا جائے۔آپ کے ڈپٹی کمشنر غرباء کو تلاش کرتے ہیں تو انہیں کوئی غریب دکھائی ہی نہیں دیتا ، جس گاؤں کو دیکھتے ہیں انہیں امیر ہی امیر نظر آتے ہیں۔آخر بڑی مشکل سے وہ فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں ملک صاحب کو اتنے مربعے دیدئیے جائیں اور فلاں چوہدری صاحب کو اتنے مربعے دیئے جائیں کیونکہ وہ بھوکے مر رہے ہیں۔ملک صاحب کے پاس تو صرف کی تمیں ہزار ایکڑ زمین ہے اور چوہدری صاحب کے پاس ہیں ہزار ایکڑ ، اسی طرح کسی کے پاس ۱۵ ہزار ایکڑ زمین ہے اور کسی کے پاس دس ہزار، اگر ان کو مربعے نہ دیئے گئے تو بیچارے بھو کے مر جائیں گے، چنانچہ سب زمینیں ان میں تقسیم کر دی جاتی ہیں۔اس کے کچھ عرصہ بعد جب اعلیٰ سرکاری خدمات سرانجام دینے کے بدلے گورنمنٹ کچھ انعامات تقسیم کرنا چاہتی۔