سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 655 of 900

سیر روحانی — Page 655

نے جب ریکارڈ دیکھا تو قانون یہ نکلا کہ وَقَالُوا لِجُلُودِ هِمْ لِمَ شَهِدتُّمْ عَلَيْنَا قَالُوا ۱۴ اَنْطَقَنَا اللهُ الَّذِى اَنْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ " جب اُن کے ہاتھوں نے اور پیروں نے گواہیاں دینی شروع کیں تو انہوں نے کہا ارے کمبختو ! تم تو ہمارا حصہ تھے۔اے کان تو میرا تھا ، اے آنکھ تو میری تھی ، اے زبان تو میری تھی ، اے جلد تو میری تھی ، اے ہاتھ تم میرے تھے ، اے پاؤں تم میرے تھے کمبختو! تمہی نے میرا بیڑا غرق کرنا تھا کہ یہ باتیں کرنی شروع کر دیں۔اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ان اعضاء کے صرف ایک صرف جلد کا انتخاب اُس کے نمائندہ نمائندہ یعنی جلد کو لے لیا ہے کیونکہ جلد ان سب چیزوں کو ڈھانپتی ہے۔جلد کان پر بھی ہوتی ہے، ہونے کی حیثیت سے کیا گیا ہے ہوں اور جلد زبان پر بھی ہوتی ہے ، جلد آنکھوں پر بھی ہوتی ہے، جلد پیروں پر بھی ہوتی ہے، جلد ہاتھوں پر بھی ہوتی ہے۔پس چونکہ جلد نمائندہ ہے تمام اعضاء کا اس لئے یہاں صرف جلد کا لفظ رکھا گیا ہے۔بہر حال جب وہ یہ کہیں گے تو ان اعضاء کا نمائندہ آگے سے یہ جواب دیا کہ بھئی! ہم کوئی اپنے اختیار سے بولے ہیں یہ ریکارڈر آپ ہی نہیں بجا کرتے بلکہ مالک جب سوئی رکھتا ہے اور اس کو بجانا چاہتا ہے تب بجتے ہیں۔اُس نے جب سوئی رکھ دی تو ہم کیا کریں پھر تو ہم نے بجنا تھا۔اس سے ایک شخص کے دل کو کم از کم اتنی تسلی عالم روحانی کا ایک اور خوشکن قانون ہوگئی کہ ریکارڈر نے آپ ہی نہیں بجنا ، بجانے والا بھجوائے گا تو بجے گا۔اب دیکھیئے بجوانے والا بجواتا ہے یا نہیں اور کوئی عزت رہ جاتی ہے کہ نہیں۔سو اس کے متعلق قاعدہ دیکھا تو یہ قاعدہ نکلا کہ يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذَلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ وَ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَيَعْمَلُ صَالِحًا يُكَفِّرُ عَنْهُ سَيَاتِهِ وَ ها يُدْخِلْهُ جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ جس دن ہم ان سب لوگوں کو جمع کریں گے اور وہ دن ایسا ہوگا جب ایک دوسرے پر اُس کی غلطیوں کا الزام لگایا جائے گا (تغابن کے معنے ہیں وہ کہے گا اس نے فساد کئے ہیں یہ کہے گا اُس نے کئے ہیں) تو اُس دن اچھی طرح جانچ پڑتال ہوگی۔پھر کیا ہوگا۔وَ مَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَ يَعْمَلُ صَالِحًا جوایمان لانیوالا ہوگا اور عمل نیک کرنے والا ہوگا اُس نے کچھ بدیاں تو کی