سیلابِ رحمت — Page 70
المحراب - صد سالہ احمدیہ جشنِ تشکر نمبر 1989-1889ء 1989ء جماعت احمدیہ کی تاریخ میں صد سالہ جشن تشکر کی وجہ سے بے حد اہم تھا۔اس موقع پر ایک یاد گارسو نئیر تیار کرنے کی تجویز ہوئی۔حسنِ اتفاق سے یہ سال لجنہ کراچی کی تاریخ کا پچاسواں سال بھی تھا۔اس رعایت سے اس میں لجنہ کراچی کی تاریخ بھی شامل کی گئی۔یہ پہلا موقع تھا کہ لجنہ کراچی سو یٹر تیار کر رہی تھی۔جماعت کراچی کئی مواقع پر سووینئر شائع کرتی رہی ہے۔سود نیئر کی تیاری اور طباعت مشکل کام ہے، خاص طور پر ہم جیسے ناتجربہ کاروں کے لئے ، اس پر کراچی کے مخصوص حالات کے تناظر میں مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر لیجئے۔کئی دفعہ جب ہمت کمزور پڑنے لگتی۔ہم حضور ” کو دعا کے لئے لکھتے۔دعاؤں کے ساتھ آپ نے اس مجلہ کے لئے ازراہ شفقت اپنی تصویر دستخط کے ساتھ ایک پیغام ایک قطعہ اور غیر مطبوعہ نظم بھیجوا کر ہمیں مالا مال کر دیا۔تحریر فرمایا: " آپ نے لجنہ اماء اللہ ضلع کراچی کی طرف سے صد سالہ جشنِ تشکر کے آغاز پر شائع ہونے والے سوونیئر کے لئے غیر مطبوعہ نظم بھجوانے کی درخواست کی تھی۔آپ کی خواہش پر ایک نظم اور قطعہ ارسال کر رہا ہوں۔تمام بہنوں اور بچیوں کو میری طرف سے اس موقع پر مبارک باد اور محبت بھر اسلام پہنچا دیں۔“ 70