سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 69 of 418

سیلابِ رحمت — Page 69

واقفین ٹو کے والدین کی رہنمائی کے لئے محترمہ خورشید عطا صاحبہ کے ایم اے نفسیات ہونے کا ثمر ہے۔اس کتاب پر تحریک وقفِ نو کے محرک حضور انور نے اظہارِ خوشنودی کا پیغام بھجوایا۔نیز فرمایا: ضلع کراچی سے اجازت لے کر اس کو سب واقفین کے لئے چھپوایا جائے اور یورپ اور دیگر ممالک میں تقسیم کیا جائے۔“ ایسے پیغام جو زندگی بخش دیں اللہ تعالی کی خاص دین تھی۔ہمارا مقصد تو تعلیم عام کرنا تھا ہم سے جب بھی کسی نے کسی کتاب کا ترجمہ کرنے یا شائع کرنے کی اجازت مانگی خوشی سے بلکہ شکریہ کے ساتھ دے دی۔اور سچ تو یہ ہے اسے اپنے لئے اعزاز سمجھا کہ ہم جیسے نو آموز طالب علموں کی مساعی بھی کسی گنتی شمار میں آنے لگیں۔ہم نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب' برکات الدعا اور مسیح ہندوستان میں بطر زسوال جواب پیش کیں۔ہماری پچیسویں کتاب بدرگاہ ذی شان سی ایس ایم احمدی شعرا کی نعتوں کا مجموعہ ہے جو مکرمه برکت ناصر ملک صاحبہ کی محنت کا ثمر ہے۔جب خاکسار نے ان سے نعتیں جمع کرنے کی درخواست کی تو بڑی عاجزی سے کہا کہ میں تو صرف نو (9) جماعت پاس ہوں، کتابیں بنانا میرے بس کا کام نہیں ہے۔مگر ہر کام میں سردینے کا جذ بہ کام آیا۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اس کو جماعت پاس نے تین کتب مرتب کیں اور خوب کیں۔69 69