سیلابِ رحمت — Page 392
سیلاب رحمت آپ نے مسودہ میں اویس کے نیچے تصیح کرتے ہوئے الف کی زبر کے ساتھ اسے اولیس لکھا ہے۔یہ لفظ اولیس ہے۔الف کی پیش کے ساتھ۔اسے اولیس لکھنا یا پڑھنا غلط ہے۔عربی لغت کی کتابوں لسان العرب القاموس المحیط اور المنجد وغیرہ میں اولیس ہی لکھا ہے۔“ مسودہ میں جاں لکھا ہے۔یہ جاں نہیں بلکہ نون کے ساتھ جان ہے۔ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر آپ کو گہری نظر رکھنی پڑے گی اور جہاں جہاں میں نے اعراب کو واضح کیا ہے۔وہاں آئندہ مسودہ واضح کر کے لگوائیں۔ان میں سے کوئی حرکت زیر زبر چھوٹنے نہ پائے۔سب اعراب اس مقصد سے لگائے جانے چاہئیں کہ آج کل کے اردو پڑھنے والے بھی عربی کی طرح اعراب کے محتاج ہو چکے ہیں۔خصوصاً پاکستان سے باہر پیدا ہونے والے تو اس کے بہت محتاج ہیں۔لفظ خاتم کے معنی ختم کرنے والا درست نہیں۔ت کی زبر کے ساتھ اس کے معنی انگوٹھی اور مہر کے ہوتے ہیں اور مراد سب سے اعلیٰ سب سے افضل جس پر مقام ختم ہو جائے اور ہر قسم کے فیوض کا اجراء جس کی ذات سے وابستہ ہو جائے۔یہ معنی ہیں جو کھول کر بیان کرنے چاہئیں۔‘“ (مکتوب 93-5-15 صفحہ 19) 388