سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 317 of 418

سیلابِ رحمت — Page 317

میں اُن سے کہہ رہی تھی کہ انٹر نیشنل کال کی سہولت ہوتی تو میں حضور سے 66 بہت سی باتیں پوچھتی۔“ 66 ”اچھا آپ نے یہ کہا تھا۔اب پوچھ لیں ساری باتیں۔“ حضور خطابات لکھوا کر بھجوائے تھے ابھی تک آپ نے انگریزی والا اصلاح کر کے نہیں بھیجا۔“ فرمایا کون سا میں نے تو ایک اور خطاب کر دیا ہے امریکہ میں“ مشی گن والا " فرمایا اچھا ابھی نہیں بھیجا ہمیں پتا کرتا ہوں۔قریشی صاحب کیسے ہیں؟“ الحمد للہ آپ انہیں دعا میں یاد رکھا کریں اور صبور کو بھی۔(اس کے رشتہ کی بات چل رہی تھی ) فرمایا ”ضرور کروں گا۔“ حضور اس بچی نے میٹرک کر لیا۔سلائی کڑھائی کے کورسز بھی کر لئے ہیں۔“ فرمایا ”خوب! آپ نے اس کو بہت سکھا دیا ہے۔اچھا علیم صاحب کیسے ہیں۔“ ٹھیک ہیں۔ربوہ گئے ہیں۔آپا کی صاحبہ کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں۔“ ،، فرمایا ” اس کا مطلب ہے پہلے سے بہتر ہیں۔میر اسلام کہیے۔“ جی اچھا۔حضور آج سیرت النبی کا جلسہ تھا۔احمد یہ ہال میں مردوں عورتوں کا اکٹھا جلسہ ہوا تھا۔اس میں میں نے بھی تقریر کی تھی۔“ 315