سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 215 of 418

سیلابِ رحمت — Page 215

سیلاب رحمت شہناز صاحبہ نے میزبانی کے فرائض سنبھالے۔شاعرات نے اچھے انداز سے پڑھا۔خاکسار کو بھی موقع ملا۔باذوق سامعات نے ہلکے پھلکے اشعار کو زیادہ پسند کیا اور کھل کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔سامعات کے چہروں کی تازگی اور رونق مشاعرے کو کامیاب لکھ رہی تھی۔چند شعر پیش کرتی ہوں: پردہ نہیں ہے مردوں سے پر مسجدوں سے ہے مسجد قریب آئے تو پردہ کرے کوئی ہر ملک کی زبان کے مخصوص لہجے میں پنجابی کا نہ تڑکا لگایا کرے کوئی دینے سے پہلے تحفوں سے پھاڑی ہیں قیمتیں جب سیل سے لیا ہو تو پھر کیا کرے کوئی اس مشاعرے کے علاوہ بھی مہربان خواتین نے سننے سنانے کے ساتھ لذت کام و دہن کا بھی اہتمام کیا۔مثلاً محترمہ امتہ الحفیظ بیگم ڈاکٹر پروفیسر عبد السلام صاحبہ نے اس عزت افزائی کے علاوہ ڈاکٹر صاحب مرحوم کا یادگار کمرہ ، اُن کی کتابیں، اعزازات تصویریں ، بستر ، کرسی، میز میری درخواست پر دکھایا۔ڈاکٹر صاحب کی ذاتی لائبریری تو صاحبانِ ذوق کیلئے جنت ہے۔ایک نظر دیکھ کے دل کیا وہیں کی ہور ہوں۔قرآن پاک کے تراجم، تفسیریں، دینی کتب، سائنسی کتب اور شعر و ادب پر ہر قابل ذکر کتاب وہاں موجود تھی۔ڈاکٹر صاحب کا فیض کئی لحاظ سے جاری رہے گا۔جس میں یہ لائبریری اہم کردار ادا کرے گی۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔محترمہ پروین رفیع مختار صاحبہ نے دیگر بہت سی مہر بانیوں کے ساتھ اپنی ایک سکھ شاعرہ 213