سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 211 of 418

سیلابِ رحمت — Page 211

لندن میں بغرض سیر نکلنے کا موقع کم ملا۔میری پھوپھی زاد بہن محترمہ آپا صفیہ بشیر الدین سامی صاحبہ نے نیشنل آرٹ گیلری، پارلیمنٹ سکوائر ، ڈاؤننگ سٹریٹ ، بکنگھم پیلس ، ہارس گارڈ وغیرہ کی سیر کروائی۔بارش میں پیدل چل کر ڈائنا کے فیونرل پر جہاں پھول رکھے گئے تھے۔سارا حصہ دیکھا۔وہاں اب پارک بن رہا ہے۔ایک سیر محترمہ امۃ الرشید احمد صاحبہ نے کروائی۔نیچرل ہسٹری میوزیم دیکھا۔ایک ایک چیز دیکھ کر بے اختیار حمد وثنا کی۔حیوانات، نباتات، جمادات کا ارتقائی سفر، فضا اور زیر آب مخلوقات، کرہ ارض پر مختلف اثرات کا مظاہرہ عجیب حیرت انگیز دنیا ہے۔ایک ایک چیز گھنٹوں دیکھنے کے قابل تھی مگر ہر جگہ وقت کی کمی آڑے آتی۔سرسری تم جہان سے گزرے ورنہ ہر جا جہانِ دیگر تھا خالق کائنات کو ان چیزوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اتنا قیمتی رنگا رنگ حسن پیدا کرنے کا مقصد صفت خالقیت کا اظہار ہے۔تا کہ انسان یہ مظاہر دیکھ کر خالق تک پہنچے۔کیا عجب تو نے ہر اک ذرے میں رکھے ہیں خواص کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا محترمہ امتہ المتین رشید الحق صاحبہ نے زمین دوز ریلوے کی سیر کرائی اور قدوس نے جو ناصر صاحب کی بھتیجی ہے اسلام آباد کی سیر کرائی۔قدوس محترم چودھری رشید احمد صاحب سے شادی کے بعد سے لندن میں سکونت پذیر ہے۔ومبلڈن سے اسلام آباد تک رشید صاحب اور قدوس کی کمنٹری کے ساتھ زندگی کی یادگار سیر کی۔سارا راستہ اتنا حسین ہے کہ لگتا تھا ساری انگریزی شاعری ایک ساتھ پڑھ لی۔دونوں طرف حد نظر تک وسیع چرا گا ہیں ، سبزے کے 209