سیلابِ رحمت — Page 178
سیلز سیکشن کتب کی تیاری اور پرنٹنگ کے مرحلے کے بعد ان کی سنبھال اور فروخت کا کام ہوتا ہے۔یہ بھی آسان کام نہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں محنتی دیانتدار اور پر خلوص معاونات ملیں۔سٹاک احمدیہ ہال پہنچنے کے بعد ان کی ذمہ داری شروع ہو جاتی ہے۔سب سے پہلے حضرت خلیفہ امسیح کی خدمت میں تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔پھر دیگر محترم ہستیوں اور لائبریریوں کے لئے کتب مختص کی جاتی ہیں۔باقی کتب سیلز سیکشن کی تحویل میں دے دی جاتی ہیں۔اس سیکشن کی معاونات میں مکرمہ عقیلہ صادق صاحبہ مکرمہ انور شریف وڑائچ صاحبہ مکرمہ رفیعہ محمد صاحبہ مکرمہ برکت ناصر ملک صاحبہ مکرمہ امتہ الکریم مبارک صاحبہ - مکرمہ امتہ القیوم باجوہ صاحبہ مکرمہ نازیہ عامر بنکوی صاحبہ مکرمہ شہناز نعیم صاحبہ مکرمہ نعیمہ حمید صاحبہ مکرمہ تنویر عثمان صاحبہ مکرمہ شہناز نعیم صاحبہ اور مکرمہ طیبہ بشیر صاحبہ کی خدمات قابل تشکر ہیں۔خاص طور پر مکرمہ رفیعہ محمد صاحبہ ہمارے لئے ایک نعمت ثابت ہوئیں۔ان کا تعارف بہت دلچسپ انداز میں ہوا۔ایک دن آپا سلیمہ صاحبہ نے مجھے بلا کر کہا کہ یہ خاتون مسجد میں کوئی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔شوہر کی وفات کے بعد اکیلی ہمت کر کے ہال آئی ہیں تمہیں ورکرز کی ضرورت رہتی ہے۔دیکھ لو اگر کوئی کام ہے تو اپنے ساتھ لگا لو۔یہ قریباً ۸۰ سال کی منحنی سی خاتون تھیں۔پہلا خیال یہ آیا کہ کیا یہ کوئی کام کر سکیں گی۔میں نے ان سے بطور انٹرویو پہلا سوال کیا: ہمیں شعبہ اشاعت میں سیلز سیکشن میں کام کی ضرورت ہے۔آپ حساب کتاب رکھ سکیں گی ؟“ 178