سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 152 of 418

سیلابِ رحمت — Page 152

محمد صاحب شاہد سے بہت شاباش ملی۔اپنے 10 مئی 2008 ء کے مکتوب میں لکھتے ہیں : حضرت میر صاحب کا وہ شاندار رسالہ جو بیسویں صدی کے وسط میں خاکسار نے پہلی دفعہ پڑھا تھا۔آپ کے طفیل ایک نئی شان سے طبع ہو کر ابھی ملا۔جشن جو بلی اور اس مبارک کتاب کی۔سو مبارک لجنہ کراچی کی سب ہی معزز ممبرات کی خدمت میں صمیم قلب سے ہدیہ تبریک۔اگر غانا کی لجنہ نے بظاہر ضیافت مہمانانِ مسیح موعود میں ریکارڈ قائم کیا ہے تو ممبرات کراچی نے طویل عرصہ پر پھیلے ہوئے علمی مائدہ سے پوری جماعت میں حقائق و معارف پہنچانے کی توفیق پائی ہے۔یہ رسول اللہ صلی اینم کا خزانہ ہے جس کی تقسیم مسیح الزماں کے ہاتھوں مقدر تھی۔شہ لولاک یہ نعمت نہ پاتے تو اس دنیا سے ہم اندھے ہی جاتے رسائی کب تھی ہم کو آسماں تک جو اڑتے بھی تو ہم اُڑتے کہاں تک“ تواریخ مسجد فضل لنڈن از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل یہ کتاب پہلے ۱۹۲۷ء میں شائع ہوئی تھی اور نایاب ہو چکی تھی۔لجنہ کراچی نے یہ کتاب نئے سرے سے کمپوز کروا کے مع نایاب تصاویر شائع کی یہ ہماری اٹھاسی ویں کتاب ہے۔اس سے قبل حضرت میر صاحب کے مضامین دو جلدوں میں ۱۲۸۰ صفحات، بخار دل ۳۰۴ 152