سیلابِ رحمت — Page 151
رحمت خدمت کی توفیق دیتا رہے اور ہمیشہ ہر شر سے بچائے اور اپنی رضا کی 66 راہوں پر چلائے آمین۔فی امان اللہ “ (مکتوب ۲۶ جنوری ۲۰۰۶) مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے اس کوشش کو پسند فرمایا: آپ بیتی کا دلکش اور بیش بہا تحفہ ملا اور دل سے جملہ کارکنات کے لئے بہت دعائیں نکلیں۔آپ سب مردانہ وار اشاعت کے جہاد میں پرچم لہراتے ہوئے نہایت برق رفتاری سے بڑھتی جارہی ہیں اور اب سنگ میل 84 تک پہنچ گئی ہیں۔ذالک فضل اللہ یوتیہ من یشاء (15 دسمبر 2007ء) ہماری گیارھویں کتاب ایک بابرکت انسان کی سرگزشت کا دوسرا نظر ثانی شدہ ایڈیشن 2007 ء میں شائع ہوا تو ہمیں مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب سے بہت خوب صورت داد ملی: جزاکم اللہ۔ایک بابرکت انسان کی سرگذشت جیسی تازہ، گراں قدر اور محققانہ تالیف دیکھ کر دل باغ باغ اور روح تازہ ہوگئی۔بالخصوص اس لئے کہ عنوان اور مضمون دونوں نے ایک جدید پیرایہ میں ضیافت طبع کا دلکش سامان پیدا کر دیا ہے۔جو نفسیاتی اعتبار سے بہت مفید ہے۔“ ( یکم نومبر 2007) ہماری ستاسی ویں کتاب کر نہ کر بھی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی تحریر کردہ ہے۔جسے خوب صورتی سے نمبر لگا کر ترتیب سے صفائی سے لکھوا کر شائع کرنے پر مکرم دوست 151