سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 148 of 418

سیلابِ رحمت — Page 148

سیلاب رحمت جلد کے اوپر خوبصورت فلیپ اور آرٹ پیپر پر طبع کی گئی ہے۔ہر نظم کو نئے صفحے سے شروع کیا گیا ہے۔اس کتاب میں پہلی دفعہ حضرت مصلح موعودؓ کے اپنی نظموں کے بارے میں تحریر فرمائے ہوئے نوٹس بھی شامل کئے گئے ہیں۔حضور کی ۲۱۱ نظموں کے علاوہ الہامی قطعات واشعار اور دیگر قطعات شامل ہیں۔جو تحقیقی اور علمی کام اس کتاب کو دیگر سے ممتاز کرتا ہے وہ فرہنگ کو شامل کرنا ہے۔۱۲۹ صفحات پر مشتمل اس فرہنگ میں اردو الفاظ ، ان کا انگریزی میں تلفظ اردو معانی اور انگریزی کے تفصیلی ترجمہ پر مشتمل ہے۔ہر نظم کے الفاظ اور ان کے معانی الگ الگ لکھے گئے ہیں تا کہ ان کو تلاش کرنے میں آسانی ہو۔۔لجنہ اماءاللہ کراچی کی یہ کاوش قابل قدر ہے ان کی طرف سے شائع ہونے والی دیگر کتب کی طرح یہ کتاب بھی جماعتی لٹریچر میں گراں قدر اضافہ ہے۔(الفضل ربوه ۲۷ ستمبر ۲۰۰۶) ورثہ میں لڑکیوں کا حصہ ۲۰۰۶ ء میں شائع ہوئی۔یہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا ایک معرکۃ الآرا مضمون ہے جسے دوبارہ بڑی تعداد میں طبع کرا کے افادۂ عام کے لئے پیش کیا گیا۔ورثہ میں لڑکیوں کا حصہ پر مؤرخ احمدیت مکرم دوست محمد شاہد صاحب نے ۲۲ نومبر ۲۰۰۵ تحریر فرمایا: ”مبارک ہو قلمی جہاد کی پچاسی ویں منزل پر لجنہ کراچی پوری آب 148