سیلابِ رحمت — Page 82
المحراب سوواں جلسہ سالانہ نمبر 1991-1891ء ۱۹۹۱ء جماعت کی تاریخ میں جلسہ ہائے سالانہ کے عنوان سے اہم سنگ میل تھا۔اس با برکت روایت کو سو سال پورے ہو رہے تھے۔اللہ تعالی نے یہ خیال سمجھایا کہ اس تاریخی موقع پر جلسوں کی تاریخ پر ہر جہت سے مکمل سیر حاصل مواد جمع کر دیا جائے۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع " سے اجازت چاہی تو آپ نے اس خیال کو پسند فرمایا جس سے بہت تقویت ملی تحریر فرمایا: " آپ کا خط ملا جس میں آپ نے آئندہ جلسہ سالانہ کے موقع پر المحراب سوواں جلسہ سالانہ نمبر نکالنے کے ارادہ کا اظہار کیا ہے۔یہ بہت اچھوتا خیال ہے۔ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی آپ کو ایسا نیک خیال سمجھائی دیا ہے۔اللہ مبارک کرے اور ہر طرح نصرت فرمائے اور تو قعات سے بڑھ کر مفید اور نتیجہ خیز معلومات پر مبنی مجلہ شائع کرنے کی توفیق دے۔کان اللہ معکم۔(24-04-91) میں نے حوصلہ پا کر جھٹ نئی تصویر نظم اور قطعہ وغیرہ کی فرمائش کر دی۔آپ کا جواب بہت پیارا تھا: آپ نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر المحراب کا جونمبر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہت مبارک ہے۔اللہ تعالی اس کے تمام مراحل آسان فرمادے۔انشاء اللہ آپ کی خواہش پوری کرنے کی کوشش 82