سیلابِ رحمت — Page 83
سیلاب رحمت کروں گا۔نئی تصویر بھجوانا تو بہت حد تک اختیار کی بات ہے لیکن نئی نظم اور نیا قطعہ تو ایسی کیفیات کا محتاج ہے جو بے ساختہ شعروں میں ڈھلنے پر زور ماریں۔خدا تعالی کو جب بھی منظور ہوا آپ کے لئے ایک نظم اور قطعہ محفوظ رکھوں گا۔“ (22-06-91) آپ نے وعدہ پورا فرما یا اور ہمارے لئے نئی نظم از راہ شفقت ارسال فرمائی : گھٹا کرم کی ہجوم بلا سے اٹھی ہے کرامت اک دل درد آشنا سے اٹھی ہے اس مجلے کے لئے حضرت سیدہ ام امتہ المتین مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ پاکستان نے اپنا ایمان افروز پیغام بھجوایا۔جس میں جلسہ سالانہ کی برکات کے اہم نکات تحریر فرمائے۔محترم دوست محمد شاہد صاحب نے عناوین کے بارے میں قیمتی مشوروں سے نوازا اور اس مجلے کے لئے اپنا معرکتہ الآرا مضمون ' جلسہ سالانہ کی ارتقائی منزل جدید اقوام متحدہ کی تعمیر عنایت کیا۔مکرم ثاقب زیروی صاحب نے ہماری فرمائش پر ذکر جلسہ سالانہ میں پڑھی جانے والی نظموں کا' کے عنوان سے دلچسپ اور معلومات سے مزین مضمون بھیجا۔ذیل میں عنوانات دیکھ کر اندازہ ہوسکتا ہے کہ ہم نے جلسہ سالانہ کے موضوع کو کتنی وسعت سے پیش اطلاع جلسہ سالانہ کے لئے اشتہار تحریر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام جلسہ سالانہ کی غرض و غایت۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام جلسہ سالانہ کی صورت میں پیش ہونے والی پیشگوئیاں 83