سیلابِ رحمت — Page 391
سیلاب رحمت 66 سے بات واضح ہو جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔“ ( مكتوب 93_3_16 صفحہ 29-28) اعراب اور تلفظ کی غلطیوں کے بارہ میں راہنمائی اعراب کی غلطیاں بھی آپ نے سمجھا سمجھا کر لغات کے حوالے سے بتا ئیں۔صرف چند مثالیں ملاحظہ ہوں : لفظ مناروں نہیں، مناروں ہے۔مینا ر درست ہے جب دی کے ساتھ آئے اور جب دہی کے بغیر ہو تو منا ر ہوتا ہے۔“ تحت الثری درست نہیں۔یہ لفظ تحت الثری“ ہے۔فیروز اللغات میں بھی اسے ”تحت الثری ہی لکھا ہے۔لفظ گر فتار نہیں اگر چہ عموماً بولا اسی طرح جاتا ہے۔لغت کی کتابیں چیک کی ہیں۔اس کا صحیح لفظ گرفتار ہے۔“ جاء الحق وزهق الباطل، اردو میں تو ”زھق الباطل ٹھیک ہے لیکن آیت کریمہ میں اس پر پیش موجود ہے۔تاہم عربی میں جس لفظ پر بھی قاری ٹھہرتا ہے وہ اس کی آخری حرکت کو نہیں پڑھتا، لیکن حرکت اسی طرح لکھی جاتی ہے۔صرف وقف کی وجہ سے پڑھنے میں نہیں آتی۔اس لئے پیش ضرور ڈالیں۔لیکن نیچے نوٹ دے دیں کہ شعر میں چونکہ یہاں وقف کرنا ہے۔اس لئے حرکت نہیں پڑھی جائے گی۔بلکہ باطل کی بجائے باطل پڑھا جائے گا۔“ 387