سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 321 of 418

سیلابِ رحمت — Page 321

سیلاب رحمت لئے دینی دنیاوی بہتری کا موجب ہو اس کا خود انتظام فرمائے۔آپ کو اور آپ کے بچوں کو اپنے سایہ رحمت میں رکھے۔مقبول خدمت دینیہ کی توفیق بخشے اور دینی دنیاوی ہر قسم کی نعمتوں سے مالا مال کرے آمین اللهم آمین 66 (20-9-86) یہ حضور کی دعاؤں کا ثمر تھا کہ بفضل الہی ناصر صاحب کی خواہش کے مطابق مسلسل کراچی میں ہی رہنے کے سامان ہوتے گئے۔عزت اور وقار سے عرصہ ملازمت پورا کر کے ریٹائر ہوئے۔1989ء کے اواخر کی بات ہے ناصر صاحب کو ئٹہ میں بحیثیت جنرل مینجر متعین تھے۔ان کے خلاف محض مخالفت کی وجہ سے دفتر میں اثر و رسوخ استعمال کر کے مذہبی تعصب پھیلانے کا بے بنیاد کیس بنا دیا گیا۔درخواست پر عینی گواہوں کے سوڈیڑھ سو دستخط تھے۔ایف آئی آر کٹ گئی اخبارات میں خبریں آنے لگیں کہ گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہم نے حضور پر نور کی خدمت میں دعا کے لئے لکھا۔آپ کو جماعت کی طرف سے بھی اطلاعات پہنچ رہی تھیں۔آپ نے دعاؤں سے نوازا اور ہمارا حوصلہ بڑھایا کہ فکر نہ کریں اچھی اطلاعات ہیں۔بفضل الہی دیکھتے ہی دیکھتے کیس تحلیل ہو گیا۔کمشنر صاحب کی مداخلت سے قصہ ختم ہو گیا۔آپ ہماری خوشی میں شامل تھے۔تحریر فرمایا: الحمد للہ قریشی صاحب کو اس مصیبت سے نجات ملی۔اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور ان حالات میں آپ سب کو اپنی امان میں رکھے اور ہر قسم کی پریشانیوں سے بچائے اور خوف کی حالت کو امن میں (1-12-90) 319 بدل دے۔آمین۔“