سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 290 of 418

سیلابِ رحمت — Page 290

رحمت حمتیں بارش بن کر نازل ہوں۔ہمیشہ اس کے پیار کی نظریں آپ پر پڑتی رہیں اور اس کی رضا کی راہوں پر چلنے کی تو فیق پاتی رہیں۔سب اخلاص سے خدمت کرنے والیوں کو اور بچوں کو بہت بہت سلام۔خدا 66 حافظ و ناصر ( مكتوب 24۔3۔2000) کلام طاہر کا دوسرا ایڈیشن کلام طاہر کے دوسرے ایڈیشن میں حضور پر نور رحمہ اللہ تعالیٰ نے 18 نظموں کا اضافہ فرمایا۔محترم منیر جاوید صاحب نے 50 صفحات پر مشتمل نظمیں فیکس کیں اور حضور کا ارشاد کہ ان میں کمپوزنگ کی کوئی غلطی ہو تو بتادیں اور گلوسری تیار کر دیں۔الحمد للہ گلوسری تیار کرنے کی توفیق ملی اور نظموں میں خاکسار کی بہت سی گزارشات کو حضور نے از راہ شفقت قبول فرمایا۔کلام طاہر شائع ہوئی تو آپ نے ایک نسخہ خاکسار کو بطور خاص اپنے دستخط کے ساتھ بھجوایا۔یہ وہ سعادتیں ہیں جن کو قیمت دے کر خرید انہیں جاسکتا۔فرمائش اور مطالبے پر بھی نہیں ملتیں محض فضلِ خداوندی ہے۔اگر ہر بال ہو جائے سخنور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر 288