سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 262 of 418

سیلابِ رحمت — Page 262

سیلاب رحمت حضرت چھوٹی آپا بے ساختہ مسکرائیں اور پیار بھری نظروں سے داد دی۔ایسے ہر موقع پر مجھے حضور پرنور یاد آجاتے کہ اگر آپ یہ قطعہ سُنتے تو پسند فرماتے۔میں نے خط میں لکھ کر بھیج دیا آپ نے بڑا پیارا جواب دیا: " آپ کا خط محررہ 8۔7۔93 وصول ہوا جزاکم اللہ احسن الجزاء سارا خط ہی ماشاء اللہ بہت دلچسپ ہے۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔چشم بد دور آپ کے شعر خصوصاً دوسرا شعر بہت مزیدار ہے لیکن آرام سے اُٹھنا تو مجھے بھلا نہیں لگتا۔چاہے آرام سے اٹھنا ہو یا مشکل سے۔اللہ فضل فرمائے اور پوری صحت کے ساتھ رکھے۔اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے جنہوں نے چھوٹی آپا کی خدمت کی لجنہ کراچی ہمیشہ کی طرح اب بھی خدمت کے میدان میں آگے آگے ہے اللہ یہ اعزاز 66 برقرار رکھنے کی توفیق دیتار ہے۔تمام کارکنات کو محبت بھر اسلام۔“ ( مكتوب93-7-19) ایم ٹی اے پر نشریات شروع ہوئیں تو گھر گھر میں ڈش انٹینا لگوانے کی باتیں ہونے لگیں۔ڈش ہر احمدی گھرانے کی پہلی ضرورت بن گیا۔ادھر ادھر سے سُنی ہوئی باتیں ذہن میں جمع ہوئیں اور چند قطعات کا روپ دھار گئیں مثلاً : ابا مجھے جہیز میں کچھ بھی نہ دیجئے چاندی نہ دیجئے مجھے سونا نہ دیجئے بستر نہ دیجئے مجھے صوفہ نہ دیجئے سب چھوڑ کے بس ایک ڈش انٹینا دیجئے 260