سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 136 of 418

سیلابِ رحمت — Page 136

ย سیلاب رحم حضرت مصلح موعود کے والد ، ایک حاذق طبیب ، ڈاکٹر ، دینی علوم کے عارف و ماہر۔ایسے عظیم المرتبت انسان کے رشحات قلم الفضل کی فائلوں میں بکھرے پڑے تھے۔یہ جواہر ریزے عام انسان کی پہنچ سے دور تھے۔خدا تعالیٰ بہترین جزا عطا فرمائے امتہ الباری ناصر اور ہر اس شخص کو جس کی توجہ اس خزانے کو جمع کر کے عام افادہ کے لئے پیش کرنے کی طرف مبذول ہوئی۔“ الفضل انٹر نیشنل اگست ۲۷ تا ۲ ستمبر ۲۰۰۴) ہماری کاوش کی پذیرائی الفضل ربوہ کے تبصرہ نگار کے قلم سے دیکھئے :۔۔حضرت ڈاکٹر صاحب موصوف کے الفضل میں شائع ہونے والے قیمتی مضامین کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے علاوہ اس کتاب میں آپ کے بارے میں حضرت مسیح موعود ، حضرت خلیفہ اسیح الثانی اور حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ” کے پر معارف ارشادات اور آپ کی سیرت و سوانح کی جھلکیاں بھی شامل کی گئی ہیں جس سے اس کتاب کو چار چاند لگ گئے ہیں۔گویا آپ کے مضامین کے مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے حالات زندگی پڑھ کر معلومات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل حضرت امام حسین کی ۴۴ ویں اور خواجہ میر درد کی پانچویں پشت سے تھے۔۔۔آپ کے مضامین کی ان دونوں جلدوں میں موضوع کے لحاظ سے گیارہ ابواب بنائے گئے ہیں۔باب اول میں آپ کی سیرت و سوانح - باب دوم میں بزرگانِ سلسلہ کے 136