سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 126 of 418

سیلابِ رحمت — Page 126

حضرت مسیح موعود پر مقدمہ قتل کی تفصیل اور در شمین میں مذکور بعض افراد کا انگریزی میں تعارف ضمیمہ نمبر ۲ اور نمبر ۳ میں دیا گیا ہے۔در ثمین کا خوبصورت ٹائٹل اور بعض خطاطی کے نمونے مکرم ہادی علی صاحب نے بنائے ہیں۔خوبصورت طباعت اور اعلی رنگین صفحات کے ساتھ شائع ہونے والی در ثمین مع فرہنگ کلام الامام کو نئی نسل اور انگریزی ماحول میں پلنے والے طبقے میں متعارف اور روشناس کروانے کے لئے خاص طور پر مفید رہے گی۔اس علمی کاوش پر لجنہ اماء اللہ کراچی تحسین کی مستحق ہے۔اللہ تعالی مرتبہ اور جملہ انتظامیہ کو اس کی جزا عطا کرے۔اس کتاب کے مسودے کی تیاری میں سیدنا حضرت خلیفہ مسیح کی راہنمائی اور دعائیں شامل حال رہی ہیں۔اللہ تعالی ہمیں اس کتاب کے شیریں ثمرات سے متمتع فرمائے۔آمین۔(الفضل ربوه ۲۲ ستمبر ۲۰۰۳) اس موقع پر محترم شیخ ادریس صاحب کی مہارت محترم خالد محمود اعوان صاحب کی دلفریب کیلیگرافی اور محترم ہادی علی صاحب کے فن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔الحمد للہ یہ کتاب اب مستقل قادیان سے شائع ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں دستیاب ہے۔ہماری تہتر ویں کتاب ہجرت مکرم عبد الستارخان صاحب اور مکرم صفدر نذیر گولیکی صاحب مربیان سلسلہ کی اس موضوع پر گہری تحقیق پر مشتمل ہے۔یہ ۲۰۰۳ء میں شائع ہوئی۔الفضل نے سیر حاصل تبصرہ لکھا:۔” ہر مامور من اللہ کی آمد ہجرت کی متقاضی ہے کیوں کہ وہ ایک نئی 126