سیلابِ رحمت — Page 106
سیلار شعبہ اشاعت کی خادمات کی خوشی دلمانیت کے سامان کئی طرح سے ہوتے۔ایک دن ایم ٹی اے پر ملاقات پروگرام میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بچوں کے پروگرام بنانے کے لئے ہدایات دے رہے تھے۔آپ کے پاس چند کتب تھیں جن میں سے ایک ایک اُٹھا کر آپ ہدایات دیتے رہے۔ان میں لجنہ کراچی کی کتاب 'حوا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ تھی۔آپ نے فرمایا: حوا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ “ یہ احمدی خواتین کے لئے میری بعض تقاریر ہیں جو لجنہ میں ہوئی ہیں۔اُن کے خلاصے ہیں یا مکمل ہیں۔ابھی دیکھ نہیں سکا۔“ دوسری کتاب ” مجالس عرفان اُٹھا کر آپ نے ٹائٹل دکھاتے ہوئے فرمایا: مکرم امیر صاحب کراچی چودھری احمد مختار صاحب کی ہدایت پر (غالباً) لجنہ اماءاللہ کے اہتمام میں میری مجالس عرفان (جس کو میں مجلس سوال وجواب کہتا ہوں ) شائع کی گئی ہیں اور امیر صاحب میرے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔“ اس کے بعد حضور انور نے ”بدرگاہ ذی شان “ دکھاتے ہوئے فرمایا: پھر بدرگاہ ذی شان خیر الانام ہے اس میں مختلف احمدی شاعروں کا نعتیہ کلام ہے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں ، اس کو بھی بچوں کو سکھا کر نغموں اور ترانوں کی صورت میں اُن کے پروگراموں میں داخل کیا جاسکتا ہے۔“ اس کے بعد آپ نے پیاری مخلوق دکھاتے ہوئے فرمایا: 106