سیلابِ رحمت — Page 91
سیلاب رحمت دری الانبیاء ( انبیاء کی خوشبو) میں مکرمہ امتہ الرفیق ظفر صاحبہ نے انبیائے کرام حضرت آدم ، حضرت شیث، حضرت اور لیں، حضرت نوع ، حضرت ہوں، حضرت صالح ، حضرت لوط اور حضرت ابراہیم کے حالات قرآن وحدیث کے مستند حوالوں سے پیش کئے۔یہ بطر ز سوال جواب لکھی گئی ہے۔اس کتاب پر بکثرت یہ تبصرہ ملا کہ انبیاء علیهم السلام کی کہانیاں سنانے کے لئے یہ کتاب بہت کام آتی ہے۔عہدے داران کے لئے نصائح، یہ چھوٹی سی کتاب حضور انور کے ۳۱ / اگست ۱۹۹۱ء کے خطاب پر مشتمل ہے۔گلدستہ۔تیرہ سال تک کے بچوں کا تعلیمی و تربیتی نصاب بشری داؤد اور خاکسار نے مل کر لکھا۔ٹیم ورک کی صورت میں کام کرتے ہوئے تیز رفتاری سے یہ کارواں رواں دواں تھا کہ لجنہ کراچی ایک المناک صدمے سے دو چار ہوئی۔ہماری پیاری بہت پیاری حور جہاں بشریٰ داؤ دھوری 20 جولائی 1993ء کو اچانک ہمارا ساتھ چھوڑ کر اپنے رفیق اعلیٰ کے حضور حاضر ہوگئی۔انا للہ واناالیہ راجعون۔شعبہ اشاعت کی بانی ممبر ، خاکسار کی رفیق کار، ہم جنوں ، بہت بڑا خلا چھوڑ گئی۔اس نے اپنی بے لوث خدمات سے ایسا مقام بنایا ہوا تھا کہ حضور انور رحمہ اللہ نے بھی بہت صدمہ محسوس فرمایا۔23 جولائی کو جمعہ کی نماز سے پہلے آپ نے خاکسار کے نام لکھوائے ہوئے خط پر دستخط فرماتے ہوئے اپنے دستِ مبارک سے تحریر فرمایا: 91