سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 80 of 418

سیلابِ رحمت — Page 80

سیلاب رحمت صد سالہ جشنِ تشکر کے سلسلے میں لجنہ کراچی نمبر دیکھنے کا موقع ملا۔اوّلین مطالعہ سے دل باغ باغ ہو گیا اور آپ سب کے لئے بہت دعا ئیں نکلیں مگر ساتھ ہی سخت حیرت و افسوس ہوا کہ ہم اس قیمتی علمی یادگار سے نہ صرف ناواقف بلکہ محروم ہیں۔ایسا لگا گویا کولمبس نے امریکہ دریافت کیا ہے۔لجنہ کراچی نے بارہ برس میں جو محیر العقول خدمات سرانجام دی ہیں خدائے ذوالعرش آئندہ اس سے بھی بڑھ کر شاندار کامیابیوں سے نوازے۔خدا تعالی سب کو اپنی رضا کے تاج سے مزین فرمائے اور قلوب کو نورِ ایمان سے معمور رکھے اور ہاتھوں کو عملی قوتوں کی بجلیوں سے بھر دے۔واشرقت الارض بنور ربها مکرم سلطان محمود انور صاحب ( ناظر اصلاح وارشادر بوہ ) نے تحریر فرمایا: المحراب اپنی ظاہری و باطنی خوبیوں، خوب صورتی ، دلکشی ، ٹھوس علمی حقائق ، مرکزی صدارت لجنہ کا مستند تعارف اور حضور ایدہ اللہ تعالی کی لجنہ اماءاللہ کراچی کے ساتھ سوال جواب کی مجالس کی یاد اپنے اندر سموئے ہوئے موصول ہوا۔لجنہ اماءاللہ کراچی کو اللہ تعالی نے محض اپنے فضل وکرم سے انتہائی قابل مخلص ، فدائی اور علمی وجود عطا کئے ہیں۔الحمد للہ علی ذالک۔لجنہ اماء اللہ کراچی نے 'المحراب شائع کر کے واقعی تاریخی اور یادگاری کارنامہ سرانجام دیا ہے اس سے لجنہ اماء اللہ کراچی کے علمی وادبی 80