سیلابِ رحمت — Page 60
سیلاب رحمت جواب اردو میں تھیں آپ کی طرف سے انہیں انگریزی میں ڈھال کر اس کوشش کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے کہ اصل مجالس کی فضا اور روح قائم رہے۔6۔ٹیپ کے شروع میں پانچ منٹ چھوڑ دئے جائیں تا کہ اچھی آواز میں مضمون کی مناسبت کے لحاظ سے تلاوت ریکارڈ کی جاسکے۔-7۔آخر پر بھی چند منٹ چھوڑ دئے جائیں تا کہ اس میں قرآن و حدیث یا دیگر کتب کا جہاں جہاں ذکر ہو اس کے حوالہ جات ٹیپ کے آخر پر ریکارڈ کر دیے جائیں۔امید ہے اس سے انشاء اللہ انگریزی دان طبقے کو بہت فائدہ پہنچے گا اور تمام دنیا میں ان کو پھیلا کر ایک بڑی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔میرا خیال ہے آپ کو دو تین مہینے تو ضرور اس کام میں لگ جائیں گے۔کیا ہمت ہے؟ والسلام خاکسار دستخط مرزا طاہر احمد حضور انور کی دعاؤں سے ہمت ہوئی اور مکرمہ محمودہ امتہ السمیع صاحبہ نے بڑی تندہی سے کام مکمل کر کے حضور کو بھجوایا اور دعائیں لوٹیں۔جو تر جمہ آپ نے پیش کیا ہے اور اس سے پہلے نہایت موزوں الفاظ میں تعارف کروایا ہے۔بہت عمدہ اور قابل قبول ہے۔آپ نے بہت نیکی کا کام کیا کہ ہر شخص جس نے اس میں آپ کا ہاتھ بٹایا اس کا نام 60