سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 43 of 418

سیلابِ رحمت — Page 43

تو ر ہا مگر کوئی کام با قاعدہ نہ کر سکی۔1980ء میں کراچی تبادلہ ہوا اور پھر 2010ء تک مستقل کراچی میں رہائش رہی۔سرکاری مکان علاقہ صدر میں جناح ہسپتال کے قریب ملا۔احمد یہ ہال وہاں سے قریب تھا جس میں لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کے مرکزی دفاتر تھے۔اس تسلسل سے آنا جانا رہتا کہ احمدیہ ہال ہمارا دوسرا گھر ہو گیا۔لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کی خدمت میں لجنہ کی خدمت کا آغاز مکر مہ آپا اقبال صاحبہ مرحومہ نگران قیادت نمبر 5 کی تحریک سے ہوا۔(اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا رہے) ہمارے گھر تشریف لائیں ان کے پاس ایک رجسٹر اور تحریک جدید کے چندے کے وعدوں کی فہرستیں تھیں۔مجھے رجسٹر میں اندراج کا طریق بتایا۔اس کے ساتھ کراچی میں قیادتوں کی تقسیم اور طریق کار کے متعلق تفصیل۔بتایا۔میں نے بھی اولین ترجیح کے ساتھ خوبصورتی سے رجسٹر تیار کر دیا۔بہت خوش ہو ئیں اور آنے والے اجتماع کی میزبانی کا کام سونپ دیا۔احمد یہ ہال میں اس پہلے اجتماع میں بہت سی خواتین سے باہمی تعارف ہوا۔مکرمہ بشری داؤ د صاحبہ اور مکرمہ محمودہ امتہ السمیع صاحبہ کے کام کے جنون نے متاثر کیا۔اور اسی جنون نے ہمیں قریب کر دیا۔عاقل کا یہاں پر کام نہیں ، وہ لاکھوں بھی بے فائدہ ہیں مقصود مرا پورا ہو الر ، مل جا ئیں مجھے دیوانے دو 30 / اگست 1981 ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مارٹن روڈ کی احمدیہ مسجد میں خواتین سے خطاب فرمایا جس میں لجنہ کراچی کو مرکزی تنظیم سے الگ کر کے اپنی 43