سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 377 of 418

سیلابِ رحمت — Page 377

سیلاب رحمت بدل لیں یا اسکی جگہ دوسرا لفظ لانے پر مصر ہیں تو بیشک اس کو یوں کر لیں: میں اس سے جدا ہوں مجھے کیوں آئے کہیں چین نظم نمبر -10 (مکتوب 93-5-15 صفحہ 7 تا 9 ) اس نظم میں اے میرے سانسوں میں بسنے والو کے بارے میں آپ نے تحریر فرمایا: آپ نے میری سانسوں تجویز کیا ہے۔ہم نے تو سانس کا لفظ ہمیشہ مذکر ہی استعمال کیا ہے اور بالعموم اس کا مذکر استعمال ہی سنا ہے۔آپ کی اس تجویز پر میں نے لغت بھی چیک کی ہے اس میں اس کا استعمال مذکر اور مونث دونوں طرح سے آیا ہے۔جامع اللغات میں لکھا ہے ، سانس اندر کا اندر باہر کا باہر ، سانس پورے کرتا ہے۔سانس کا روگ وغیرہ وغیرہ۔بہر حال اگر چہ مونث استعمال ہوسکتا ہے اور شاید لکھنوی زبان کی نزاکتوں اور لطافتوں کے تابع وہاں مونث کا استعمال رائج ہولیکن میں نے گھر میں اسے کبھی مونث نہ استعمال کیا، نہ سنا۔لغت بھی اس کے استعمال سے مانع نہیں ، اس لئے اس طرح رہنے دیں۔“ ( مكتوب 16 جنوری 1993 ء صفحہ 21) نظم نمبر 13 کیا حال تمہارا ہو گا جب شدّاد ملائک آئیں گئے آپ نے مسودہ میں شداد کے معانی کی وضاحت کرتے ہوئے 373