سیلابِ رحمت — Page 360
سیلار اپنے خط میں آپ نے نعت ظہور خیر الانبیاء صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم“ کے حوالے سے جو تبصرہ کیا ہے اس میں دو باتیں قابل غور ہیں : ایک تو یہ کہ ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت زبان میں تبصرہ کیا ہے اور جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ بھی بہت لطیف ہیں۔اور یہ بھی بالکل درست ہے کہ اس نظم پر محض آپ کی یاد ہی نہیں آئی بلکہ جذبہ احسان کے ساتھ یاد آتی رہی کیونکہ اس کے بہت سے شعر ایسے تھے جن کے متعلق مجھے خیال تھا کہ اصلاح کے محتاج ہیں لیکن وقت نہیں ملتا تھا۔آپ نے درست طور پر ان کی نشان دہی کی اور اصلاح کروا کے چھوڑی ورنہ میں کئی سال سے اسے ٹال رہا تھا۔اس لئے یہ نعت اور اس کے علاوہ کئی اور نظموں پر آپ کی توجہ کے نتیجہ میں جو وقت نکالا ہے یہ مواقع ہمیشہ جذبہ احسان کے ساتھ آپ کی یاد دلاتے ہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء فی الدنيا والآخرة - ( مکتوب 22 اکتوبر 1993 ء ) اعظم نمبر 2 نظم ”اے شاہ مکی و مدنی سید الوری “ کے ایک مصرع اے میرے والے مصطفی اے میرے مجتبی کے متعلق پیارے آقا نے خاکسار کو اچھی طرح سمجھانے کیلئے وضاحت سے دلائل اور علمی وزن کے ساتھ ایک اچھوتا نقطہ بیان فرمایا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں: 356