سیلابِ رحمت — Page 33
رحمت محتویات و مشتملات سیلاب رحمت ہیں۔پہلی نظر پڑی تو یہ سیلاب رحمت کی ترکیب کچھ اجنبی لگی مگر کتاب پڑھ کر یہ باور آیا کہ سیلاب رحمت کے علاوہ اور کوئی نام اس کے شایانِ شان نہیں۔اس سیلاب میں استغراق اور محویت ہی اس کا تقاضا ہے اور چاہئے بھی۔جماعتی اشاعتی خدمت کے سفر کی کہانی آپ نے بڑے خوبصورت انداز اور اعلیٰ پیرایہ میں بیان کی ہے۔انداز تحریر نرالا اور اس میں شان دلربائی ہے۔الفاظ کے رچاؤ، فقروں کے بہاؤ اور لہجہ کے سبھاؤ نے سماں باندھ دیا ہے۔فن لطیف وہ ہے جو دل سے نکلتا ہے اور ان اعلیٰ جذبات پر مشتمل ہوتا ہے جس کو دماغ قبول کر لیتا ہے اور ہاتھ اس کی تخلیق کرتا ہے۔تکرار سے بسا اوقات دل اوب جاتا ہے۔مگر آپ ہیں کہ آپ نے کتابوں کی تیاری واشاعت کا ذکر کیا جو ماشاء اللہ سومرتبہ دہرایا گیا مگر کیا مجال کہ نظریں سواد کتاب سے جدا ہونے کو تیار ہوں بلکہ ہر سطر دوسری سطر کی تشویق دلاتی ہے اور مطالعہ کے دوران کوئی دیگر مصروفیت وارد حال ہوئی تو صدمہ کی کیفیت پیدا کر گئی۔دلجمعی اور لذت مطالعہ کی کشش غالب رہتی ہے۔ماشاء اللہ یہ مطالعہ نہایت دلچسپ رہا کہ ہر اشاعت کا ذکر ایک دلچسپ کہانی کی صورت میں جلوہ گر ہے۔اشاعت کے کام کے بیان میں کئی گوشے اوجھل ہی رہتے ہیں اور بہتیرے کارکنان پردہ غیب میں نہاں ہو جاتے ہیں مگر آپ نے تو کمال کر دکھایا کہ ہر پہلو اجاگر کیا اور ہر خدمت گزار کا مذکور ہے۔اور جس پیار اور محبت سے آپ نے ہر ایک کا ذکر کیا اور ان کی جس طور پر خدمت کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔یہ کہانی سبق آموز ہے اور نو واردان بساط خدمت کے لئے قابل تقلید نمونہ بھی۔ہر مرحلہ رہبر اور ہرموڑ راہ نما ہے۔کام دشوار اور کٹھن تھا تو خدا تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے آپ کے عزائم جوان اور ارادے بلند فرما دیئے۔ناواقفیت اور ناتجربہ کاری در پیش ہوئی تو حضور کی 33