سیلابِ رحمت — Page 336
معرفت یہ دو حرفی پیغام بھیج کر کم از کم ان کا یہ مسئلہ تو حل کر دوں کہ اب تک خاموش کیوں ہوں۔اسے جبر و اختیار کا مسئلہ ہی سمجھ لیں مگر بندے میں یہ طاقت کہاں کہ آغاز سے اُٹھائے اور انجام تک کے سب مراحل طے کر ڈالے “ مکرم احمد ندیم قاسمی صاحب کا ذکر 3-10-93 احمد ندیم قاسمی کی تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔وہ فرضی باتیں کرتے ہیں۔احمدیوں پر تو انہیں کبھی رحم نہیں آیا اور نہ کبھی انہوں نے جرات سے ان کی ہمدردی کی ہے۔لیکن دعوے ان کے بنی نوع انسان کی ہمدردی کے ہیں۔اللہ ہی ہے جو انہیں عقل دے۔“ (2-5-2001) محترمہ آپا سلیمہ میر صاحبہ اور شعبہ تصنیف و اشاعت کی خادمات کا ذکر شعبہء اشاعت و تصنیف کا کام بہت ہی بابرکت ہے اس سے ہمیں دعاؤں کی بیش بہا دولت ملی۔پیارے آقا ہمیں مالا مال کر دیتے : آپ اور آپ کی ساتھنیں بہت عمدہ خدمت بجالا رہی ہیں۔ماشاء اللہ الم زد و بارک اللہ تعالیٰ آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔اور بیش از پیش خدمت کی توفیق دے۔آپا سلیمہ میر صاحبہ کو خاص طور پر دعا میں یادرکھتا ہوں اور آپ سب کو بھی۔اللہ تعالیٰ ان کو عمر میں برکت 332