سیلابِ رحمت — Page 337
دے۔بچوں کے لئے کتب کا پروگرام بہت اچھا ہے۔بڑا پسند آیا ہے اور دل کی گہرائیوں سے دعا نکلی ہے۔اللہ تعالیٰ ان مساعی کا اجر دے اور مثبت نتائج برآمد ہوں۔سب لکھنے اور کام کرنے والیوں کو خاص طور پر میری طرف سے محبت بھر اسلام دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔میں آپ اور آپ کی معاونات کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی پیار کی نظر رکھے اور ہمت و توفیق بڑھائے اور دین کے کاموں کی جو چاٹ لگ گئی ہے اس میں مزید جلا بخشے اور بیش از پیش خدمات کی توفیق عطا فرمائے اور کام کے نتائج حیرت انگیز طور پر خوش کن ہوں۔عزیزہ برکت ناصر صاحبہ، رفیعہ محمد صاحبہ طیبہ بشیر صاحبہ اور امتہ الکریم صاحبہ اور جن کے نام آپ سے رہ گئے ہیں لیکن خلوص سے کام کرتی ہیں ان سب کو میری طرف سے شاباش اور محبت بھر اسلام اور ڈھیروں دعائیں خدا حامی و ناصر ہو۔“ (1-7-99) محترمہ برکت ناصر صاحبہ کے نام خطوط میں خاکسار کا ذکر اور دعائیں عجیب پر لطف ماحول تھا۔لجنہ کا دفتر ہو یا گھر لگتا تھا حضور ساتھ ساتھ ہیں۔لجنہ کے کاموں میں ہماری حقیر خدمات بلکہ ہمارے آپس کے تعلق سے بھی واقف ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔پہلا خط دست مبارک سے ہے۔اس لئے بعینہ شامل کر رہی ہوں: 333