سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 309 of 418

سیلابِ رحمت — Page 309

ب رحمت ایک نسخہ خاکسار کو اپنی تحریر کے ساتھ بھجوایا۔فالحمد للہ علی ذالک۔چوتھا تحفہ ایک پین تھا۔یہ حضور رحمہ اللہ کی نگاہ دلنواز تھی کہ آپ نے خاکسار کو صاحب قلم بھی بنا دیا۔حضور کی طرف سے پین کا تحفہ ملنے کا طریق بڑا دلچسپ تھا۔محترمہ آپا سلیمہ میر صاحبہ حضور سے ملنے لندن گئیں تو آپ نے لجنہ کراچی کی عاملہ کے لئے کچھ پین عنایت فرمائے۔آپا نے اُن میں سے ایک خاکسار کو دیا۔جس پر بہت خوشی ہوئی میں نے حضور کو شکریہ کا خط لکھا۔پیارے حضور نے جواب میں تحریر فرمایا: صدر صاحبہ لجنہ نے آپ کو جو پین کا تحفہ دیا تھا وہ انہیں واپس کر دیں۔اب میں آپ کو ایک خوبصورت قلم بھجوا رہا ہوں جو کہ اُمید ہے آپ کے شاعرانہ ذوق کے مطابق ہوگا۔جزاكم الله احسن الجزاء في الدنيا والاخره والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد حضرت خلیفہ مسیح الراب رحمہ اللہ سے ٹیلیفون پر بات کی سعادت فرض کیجئے کہ آپ ٹیلی فون اُٹھا ئیں اور دوسری طرف سے آواز آئے: میں مرزا مسرور احمد بول رہا ہوں۔“ تو آپ کی کیا کیفیت ہوگی۔اسی سے اندازہ لگا لیجئے۔کہ خاکسار حضور کا فون آنے پر اپنی کم مائیگی اور خلیفہ وقت کے مقام و مرتبہ کا سوچ کر کس طرح کپکپا گئی ہوگی۔پھر اُس 307