سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 29 of 418

سیلابِ رحمت — Page 29

میں سرانجام دیتے رہیں اور ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی نصرت اور حفاظت اور رحمت آپ کے شامل حال رہے اور کام کرنے والوں اور خدمت کرنے والیوں پر خدائے رحمن ہمیشہ رجوع برحمت ہو۔آمین۔دعاؤں پر زور دیں۔اللہ ساتھ ہو اور ”سلطان القلم‘ کے فیضان سے آپ کا قلم برکت پذیر رہے۔آمین۔فی امان اللہ۔والسلام مرزا مسرور احمد اور پھر جب یہ کام مکمل ہوا تو حضور نے ان کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے انہیں لکھا کہ : آپ نے درثمین فارسی پہ ماشاء اللہ بڑی محنت کی ہے۔اور اس کا اچھا ترجمہ کیا ہے۔نظارت اشاعت نے دیکھ بھی لیا ہے۔اللہ تعالیٰ لجنہ کراچی کو توفیق دے کہ آئندہ بھی جماعت کی علمی میدان میں خدمت کرتی رہیں اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام ہمیشہ دنیا کو ملتا رہے۔اللہ آپ کی نیک مساعی قبول فرمائے۔ان میں برکتیں ڈالے اور سب خدمت کرنے والوں کو اس کی دائمی جزاء عطا فرمائے۔آمین 66 یہ خوبصورت درثمین 2018ء میں شائع ہوئی اور اس کے ساتھ لجنہ کراچی کی 100 کتب مکمل ہوئیں۔یہ ایک لمبا جہاد تھا جو مولا کریم کے فضل سے مکمل ہوا۔حضور انور ایدہ اللہ کی ان مستجاب اور مقبول دعاؤں کے بعد اللہ کے فضل سے آپ کے اور آپ کی نسلوں کے بخت تو سب ہمیشہ ہمیش کے لیے سنور چکے اور اللہ سے کیا چاہیئے۔اللہ 29