سیلابِ رحمت — Page 28
سیلاب رحمت حضور رحمہ اللہ نے بھی تبصرے میں یہی فقرہ استعمال کیا ہوا تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کی تمام کاوشوں کو بے انتہا برکتوں سے نوازے۔خدا تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور آپ کو اپنے فضل و کرم سے نوازتا رہے۔آمین۔“ دونمی کا عکس“ پر دُعا (مکتوب 12 جولائی 2004ء) " آپ کا مجموعہ کلام 'نمی کا عکس، موصول ہوا۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔میں نے جستہ جستہ پڑھا ہے۔ماشاء اللہ اچھا کلام ہے۔اُمید ہے کہ ادبی ذوق رکھنے والوں کو آپ کا یہ مجموعہ پسند آئے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے سخن و فہم میں مزید برکت دے اور ہر آن آپ پر اپنے پیار کی نگاہیں ڈالتا رہے۔آمین۔( مکتوب 12 اپریل 2014ء) لجنہ کراچی کو جب حضور انور ایدہ اللہ نے فارسی در ثمین مع ترجمہ و فرہنگ تیار کرنے کا ارشاد فرما کر ایک بہت بڑی سعادت سے نوازا تو دوران تیاری حضور انور انہیں ہدایات اور دعاؤں سے بھی سرفراز فرماتے رہے جو بجائے خود ان کے لئے ایک بہت بڑا انعام تھا۔اس کام کے دوران حضور انور ایدہ اللہ نے ایک دفعہ انہیں حضرت سلطان القلم علیہ السلام کے فیضان سے برکتیں پاتے رہنے کی دعائیں دیتے ہوئے تحریر فرمایا کہ: در ثمین فارسی“ کی طباعت اور اشاعت کا کام خوش اسلوبی سے مکمل ہو۔آمین۔اللہ کرے آپ لوگ ان ذمہ داریوں کو احسن رنگ 28