سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 27 of 418

سیلابِ رحمت — Page 27

سیلاب رحمت صورت بھی تھا خوب سیرت بھی تھا۔جب حضور رحمہ اللہ نے مجھے ناظر اعلیٰ اور امیر مقامی مقرر فرمایا تو میں نے اپنے لئے اس کی نظروں میں اخلاص اور اطاعت کا وہ جذبہ دیکھا جس کو صرف میں محسوس کر سکتا ہوں۔یہ صرف اس لئے کہ خلیفہ وقت کی اطاعت کا اعلیٰ معیار اس وقت قائم ہو سکتا ہے جب اس کے بنائے ہوئے امام کی بھی کامل اطاعت کی جائے۔بہر حال آپ کی کتاب دیکھ کر بہت دور چلا گیا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس کے درجات بلند تر کرتا رہے۔اس کے بچوں کی حفاظت کرے۔اللہ کرے یہ کتاب نوجوانوں میں جذبہ اخلاص اور قربانی کو بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء دے۔آمین۔والسلام مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ( مکتوب 8 جون 2004ء) پھر ان کی طرف سے مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل اور بیت بازی ملنے پر حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح انہیں داد اور دعائیں دیں که: آپ کا بیت بازی والا خیال بھی بہت عمدہ ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔یہ فقرہ ذہن میں آنے کے بعد جب میں نے دیکھا تو 27